فجر  مجلس ۱۹   جنوری  ۴ ۲۰۲ء     :تزکیہ نفس فرض ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:31) ظاہر وباطن دونوں کی فکر کریں۔۔۔

02:34) گناہوں کی اصلاح نہ کرانے کی وجہ سے گناہوں کی جڑیں مضبوط ہوجاتی ہیں۔۔۔

06:30) تزکیہ نفس فرض ہے۔۔۔

10:02) گناہوں کا کانٹا بہت خطرنا ک ہوتا ہے۔۔۔

12:00) اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتے ہیں اور توبہ کرنے والا اللہ کا پیارا ہو جاتا ہے۔۔۔

14:47) توبہ کی چار شرائط۔۔۔

16:39) انعام یافتہ لوگ کون ہیں؟ولایت کا دروازہ قیامت تک کھلا ہو ا ہے۔۔۔

19:10) گناہوں کی حسرت بھی نہیں رہنی چاہیے۔۔۔

22:00) ریا کس چیز کا نام ہے۔۔۔

26:05) حضرت حکیم الامت مجدد الملت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے ایک عالم نے بحث کی۔ اس نے کہا کہ تزکیۂ نفس کی فرضیت کو تو تسلیم کرتا ہوں لیکن مزکّی کی کیا ضرورت ہے؟ میں خود کتاب پڑھ کے اپنا تزکیہ کرلوں گا۔ حضرت نے فرمایا کہ مولوی صاحب تزکیہ فعل لازم ہے یا فعل متعدی؟ کہا فعل متعدی ہے فرمایا کہ کیا فعل متعدی بھی فعل لازم کی طرح اپنے فاعل پر تمام ہوجاتا ہے؟ اللہ اکبر! کیا علمی نکتہ بیان فرمایا۔ حضرت فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسائلِ شریعت و طریقت کو مجھ پر بالکل واضح کردیا ہے۔ بڑے سے بڑا عالم لے آئو۔ پانچ منٹ سے زیادہ نہیں لگیں گے کہ ان شاء اللہ میں اس کو تسلی بخش جواب دوں گا۔ وہ صاحب بھی بڑے مولانا تھے۔ سکتے میں پڑگئے کہ واقعی فعل متعدی تو فاعل پر تمام نہیں ہوتا۔ جَائَ زَیْدٌ جائَ فعل لازم ہے، فاعل پر تمام ہوگیا لیکن تزکیہ تو فعل متعدی ہے۔ اس کے لیے ایک مزکّی ہونا چاہیے اور ایک مزکّٰی ہونا چاہیے۔ دیکھئے! صحابہ بھی اپنے نفوس کا خود تزکیہ نہیں کرسکے۔

36:01) کچھ ہنسی کی باتیں۔۔۔

41:54) اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: یُزَکِّیْھِمْ ہمارا نبی ان کا تزکیہ کرتا ہے۔ شخصیتِ رسالت نے تزکیہ کیا صحابہ کے قلوب کا۔ آج بھی وہی نائبینِ رسول اولیاء کرام علیٰ سبیل نیابت اِس گئے گذرے دور میں بھی تزکیہ کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ ارے! اللہ کے عاشقین کو تلاش کیجئے۔ شمس الدین تبریزی جگہ جگہ چھپے ہوئے ہیں۔ یہ مولانا روم کے زمانہ کے لیے خاص نہیں ہیں۔ قیامت تک ایسے شمس تبریز پیدا ہوتے رہیں گے

43:48) ذکر کی مجلس۔۔۔

دورانیہ:50:17

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries