عشاء    مجلس ۲۱    جنوری  ۴ ۲۰۲ء     :ہدایت کا نور دل میں آنے کی تین علامات  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:39) حسبِ معمول حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب اپنے ایمان کی حفاظت کیجیے سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:40) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔

08:04) جب گناہ کو گناہ سمجھیں گے تو معافی مانگیں گے ناں۔۔۔

12:00) عاملین کا فتنہ۔۔۔

15:56) عامل اللہ سے کاٹ کر اپنے سے جوڑتے ہیں۔۔۔

16:57) ٹخنہ اور مونچھ کا شرعی حکم کیا ہے؟۔۔۔

18:45) سنت پر عمل کی برکت سے چار انعام ملتے ہیں۔۔۔

19:27) سکون چین اور اطمینان کی جگہ کہاں ہے اور تلاش کہاں کر رہے ہیں۔۔۔

21:08) خدا فرما چکا قرآں کے اندر میرے محتاج ہیں پیر و پیمبر وہ کیا ہے جو نہیں ہوتا خدا سے جسے تو مانگتا ہے اولیاء سے

22:32) اللہ کا پیارا کون ہے؟ اور اللہ کے پیاروں کی نشانیاں کیا ہیں؟۔۔۔

26:26) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نقل سے کیا ملے گا۔۔۔

29:04) کون سی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے۔۔۔

32:59) اللہ تعالیٰ کا پیارا بننے کا قریب ترین راستہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: {قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ} اے نبی! آپ اعلان کردیجیے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔

34:14) داڑھی اورمونچھوں سے متعلق مضمون بیان ہوا۔۔۔

40:43) فَمَنْ یُّرِدِ اللّٰہُ اَنْ یَّہْدِیَہٗ یَشْرَحْ صَدْرَہٗ لِلْاِسْلَام اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جس کو ہم ہدایت دینا چاہتے ہیں اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتے ہیں۔ صحابہ نے پوچھا کہ اے اللہ کے پیارے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سینہ کو کس طرح کھول دیتے ہیں؟ فرمایا کہ سینہ اس طرح کھلتا ہے کہ اس میں اپنا ایک نور داخل کردیتے ہیں جس سے اس کا دل بہت وسیع ہوجاتا ہے۔

44:14) دُنیا اور آخرت کا حسنہ۔۔۔

46:37) دُنیا کس چیز کا نام ہے اور دُنیا میں کس طرح رہنا ہے۔۔۔

47:57) ہدایت کا نور دل میں آنے کی تین علامات ہیں۔ پہلی علامت:( اَلتَّجَافِیْ عَنْ دَارِ الْغُرُوْرِ ) دھوکہ کے گھر یعنی دنیا سے اس کا دل اُچاٹ ہوجاتا ہے، دنیا میں اس کا دل نہیں لگتا۔ دوسری علامت ہے: ( وَالْاِنَا بَۃُ اِلٰی دَارِالْخُلُوْدِ) دنیا سے کنارہ کش ہونے کے ساتھ ان کی دوسری صفت یہ ہے کہ ہر وقت ان کی توجہ آخرت کی طرف رہتی ہے۔۔۔ اور تیسری علامت ہے: (( وَاْلِاسْتِعْدَادُ لِلْمَوْتِ قَبْلَ نُزُوْلِہٖ)) (مشکاۃُ المصابیح، کتاب الرقاق، ص: ۴۴۶ / روح المعانی، ج: ۸، ص: ۲۲) موت کے آنے سے پہلے ہی چوکس رہتا ہے اور موت کی تیاری میں لگا رہتا ہے ۔۔۔

01:06:11) توبہ کی چار شرائط ۔۔۔

01:09:54) حرمین شریفین کے آداب اور وہاں ہونے والی بے ادبیاں۔۔۔

01:16:31) دُعاؤں کی پرچیاں۔۔۔

دورانیہ:01:15:21

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries