مرکزی بیان  ۱۵    فروری   ۴ ۲۰۲ء     :رمضان المبارک کی تیاری کیسے کریں ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 12 کراچی

04:56) ایک اعلان کے انشاء اللہ اس بار بھی حضرت والا تین دن غرفۃ ُالسالکین میں قیام فرمائیں گے اور گزشتہ کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں غرفہ ہی میں قیا م فرمائیں گے۔۔۔نصیحت کہ بس اللہ تعالیٰ راضی ہوجائیں اور ہماری اصلاح ہوجائے اور اللہ تعالیٰ قبول فرما لیں ۔۔۔اللہ تعالیٰ کی تین بڑی نعمتیں۔۔۔

04:57) نامحرم سے بات کرنااس کے کتنے نقصانات ہیں۔۔۔

08:36) شبِ قدر میں پڑھنے کی ایک عظیم الشان دُعا اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیْمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی (سننُ الترمذی،کتابُ الدعوات،ج: ۲،ص: ۱۹۱) اے اﷲ! آپ بہت معاف کرنے والے ہیں، کرم کرنے والے ہیں، معاف کرنے کو محبوب رکھتے ہیں پس جلدی سے مجھے معاف کر دیجئے۔ کریم کی تین تعریفیں۔۔۔

13:02) بس چلتے پھرتے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہیں اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وارحمني ،جس کو اللہ تعالیٰ معاف فرماتے ہیں اس کو چار انعام دیتے ہیں۔۔۔

15:38) شوہر کے حقوق۔۔۔گھر کوجنت بنانے کے نسخےحضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحتیں۔۔۔

30:02) رمضان کا انتظار نہ کریں اللہ تعالیٰ کے عُشّاق کا ہر لمحہ رمضان ہے یعنی وہ ہر وقت اللہ تعالیٰ کوراضی کرنے کی فکر میں لگے رہتے ہیں۔۔۔

31:07) اللہ تعالیٰ کی تین بڑی نعمتیں۔۔۔فضل،رحمت اور مشیّتِ الہی۔۔۔اللہ تعالیٰ سے یہ تین نعمتیں مانگنی چاہیے۔۔۔

35:16) اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہر گناہ چھوڑنے کی ہمت دی ہے طاقت دی ہے لیکن ہم اس کو استعما ل نہیں کرتے ہم ہمت چور ہیں،عبادات میں مزا آتا ہے لیکن گناہ چھوڑنے میں تکلیف ہوتی ہے۔۔۔

40:42) اللہ تعالیٰ کی نعمتیں کتنی ہیں صرف لوہے کو دیکھ لیں کہ اگر یہ نہ ہوتا تو ہمارے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو جاتا۔۔۔کفّار نئی نئی ایجادات کر کہ مخلوق سے مخلوق تک پہنچتے ہیں اور اللہ کے عاشق مخلوق سے خالق تک پہنچتے ہیں۔۔۔عقل سے عقل نہیں ملتی اللہ تعالیٰ کے فضل سے عقل ملتی ہے۔۔۔

44:52) رمضان المبارک کی تیاری کیسے کریں؟۔۔۔تین روزہ تراویح کی حقیقت۔۔۔

51:43) سب سے بڑی عبادت تقویٰ ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی فکر رکھنی چاہیے۔۔۔

53:16) چارسدہ سے متعلق مزاح کی باتیں۔۔۔

55:41) جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ دیارِ مدینہ نظر ڈھونڈتی ہے دیارِ مدینہ ہیں دِل اور جاں بے قرارِ مدینہ

01:00:27) نہ تیرا دل نہ تیری جان چاہیے اُن کو تجھ سے فقط خون آرزو چاہیے۔۔

01:01:58) صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی عظمت شان۔۔ کوئی بڑے سے بڑا ولی کسی ادنیٰ صحابی کے برابر نہیں ہوسکتا کیونکہ اب قیامت تک صحابہ جیسا ایمان کوئی نہیں پاسکتا لیکن اس زمانے میں جس کی جتنی عظیم الشان ایمانی کیفیت ہوگی اتنا ہی عظیم الشان اس مومن کا درجہ ہوگا۔ اس لیے صحابہ کا اللہ کے راستہ میں ایک مد جو خرچ کرنا ہم لوگوں کے احد پہاڑ کے برابر سونا خرچ کرنے سے افضل ہے۔

01:05:18) شاہراہ اولیاء پر چلنے کی فکر کریں۔۔ چینل پر آنا ہر وقت میڈیا پر آنے کی فکر کرنا تصویریں بنانا کیا علامہ بنوری رحمہ اللہ نے ایسا کیا تھا؟

01:09:08) ((اَلْمَرْءُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ)) ہر شخص اپنے دوست کے دین پر ہوجائے گا دیکھ تیرا گہرپ دوست کون ہے۔۔

01:12:15) اشعار مکمل کرنے فرمایا وہ دیکھو اُحد میں شجاعت کا منظر شہیدوں کے خونِ شہادت کا منظر صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے نعمتیں کم لیں لیکن مجاہدات زیادہ کیے اور صبر کیا۔۔

01:16:39) یہیں سے تو اسلام پھیلا جہاں میں مدینہ کا شہرہ ہے ہفت آسماں میں نشانِ نبی ہے یہ مسجد قبا کی ہے قندیل طیبہ نبی کی ضیاء کی مدینہ کے دیوار و در دیکھتے ہیں عجب حال قلب و جگر دیکھتے ہیں یہ مسکن ہے شاہِ مدینہ کا اخترؔ فلک بوسہ زن ہے یہاں کی زمیں پر

01:21:07) صدقہ کے بارے میں تفسیر حضرت شیخ نے پڑھ کر بیان فرمائی۔۔ سورۃ توبہ کی آیت الخہ۔۔

01:26:15) صدقہ جاریہ میں کیا کیا چیز آتی ہے۔۔

01:30:17) صدقہ کرنے میں جلدی کرنا کیونکہ اس سے بلائیں دور ہوتی ہیں۔۔

01:30:47) خیرات ہر گز آمدنی کو کم نہیں کرتا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries