عشاء  مجلس۲۴     فروری   ۴ ۲۰۲ء     :اللہ نے معافی مانگنے کی بہت بڑی نعمت دی ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجداختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:52) حسبِ معمول حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب دینی خدام کے غموں کی تسلی سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:53) ادب سے متعلق کچھ نصیحت۔۔۔

05:12) تمام مسائل کا حل اسلامی نظام ہے اور اسلامی نظام سے کون ڈرتا ہے جو رشوت لینے والے ہیں ڈاکے ڈالنے والے ہیں ۔۔۔

10:22) ظاہری گناہ۔۔۔داڑھی ،مونچھ،بڑے بال رکھنا اور ٹخنہ چھپانے سے متعلق نصیحت۔۔۔

26:08) بچوں پر کس طرح محنت کرنی ہے؟۔۔۔

34:22) مسجدِ اختر کے ایک پڑوسی جو مسجد کے پہلے دن سے نمازی تھے کئی دن سے کافی بیمارتھے اور ہر معاملے میں ساتھ دینے والے تھے ابھی ان کا انتقال ہوگیا ہے ان کی کچھ باتیں ۔۔۔

41:58) کتنے بھی گناہ ہوجائیں توبہ کرنے سے سب معاف ہوجاتے ہیں۔۔۔

45:41) توبہ کا مضمون: توبہ کے آنسوؤں کی اقسام (۱) مصنوعی گریہ: توبہ کے لیے سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حکم دیا ہے جو اختیاری مضمون نہیں ہے کمپلسری (Compulsory) یعنی لازمی کردیا کہ ’’ابکوا‘‘ روئو تاکہ تم نے جو حرام مزہ گناہوں سے اُڑایا ہے آنکھوں کے آنسوؤں کے ذریعے تمہاری حرام لذتوں کا مال دوبارہ اللہ کی سرکار میں جمع ہوجائے جس طرح چور چوری کا مال تھانہ میں جمع کردے اور وعدہ کرے کہ آیندہ چوری نہیں کروں گا تو سرکار اس کو معاف کردیتی ہے۔ ابکوا امر ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ابکوا فان لم تبکوا فتباکوا روئو لیکن اگر رونا نہ آئے، کبھی دل میں گناہوں کی وجہ سے سختی آجاتی ہے، یہ گناہ ہمارے دل کی تراوٹ کو چوس لیتے ہیں، دل بے کیف ہوجاتا ہے تو اس وقت کیا تم مایوس ہوجائوگے؟ کیا تم ارحم الراحمین کے بندے نہیں ہو؟ کیا رحمۃ للعالمین کے اُمتی نہیں ہو؟ ہم ایسے خشک دل والوں کو بھی جن کے آنسو نہ نکل سکیں محروم نہیں ہونے دیں گے۔

52:38) اﷲ تعالیٰ نے معافی مانگنے کی بہت بڑی نعمت دی ہے۔ حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی رحمۃ اﷲ علیہ نے عشاء کے بعد سجدہ میں جو سر رکھا تو فجر کی اذان تک یہ شعر پڑھتے رہے ؎ اے خدا ایں بندہ را رُسوا مکُن گر بدم من سِرِّ من پیدا مکُن اے خدا! امداد اﷲ کو رُسوا نہ کرنا، اگرچہ میں گنہگار ہوں لیکن میرے گناہوں کو ظاہر نہ کرنا،میری رسوائی کو مخلوق پر ظاہر نہ کرنا ؎ گر بدم من سِرِّ من پیدا مکُن 55:35) جس نے اپنی اصلاح کرالی وہ فلاح پا گیا۔۔۔

58:38) توبہ کرنے سے سب گناہ معاف ہوجاتے ہیں اور توبہ کی چوتھی شرط یہ ہیکہ جس کا حق مارا ہے اُس کا حق واپس کرے۔۔۔

01:02:51) تصویر کشی کا عذاب۔۔۔

01:09:07) اللہ کا بننا آسان ہے۔۔۔تقویٰ کی تعریف۔۔۔

01:11:25) دُعائیہ پرچیاں۔۔۔

01:18:12) شبِ براءت سے متعلق کچھ نصیحتیں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries