اتوار مرکزی  مجلس۲۵     فروری   ۴ ۲۰۲ء     :شبِ برات کے اعمال       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجداختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

12:22) بیان سے پہلے اشعار پرھے گئے۔۔

14:33) بیان کا آغاز ہوا۔۔

15:17) شیخ کامل کی تیس صفات آئی ہیں یہ قرآن پاک میں موجود ہیں۔۔

17:34) شیخ خانقاہ سے نکال دے تو نکل جائیں شیخ آنکھوں سے دور کرتا ہے لیکن دل سے نہیں حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے حضرت خواجہ صاحب رحمہ اللہ کو نکال دیا اور کتنے بڑی پوسٹ پر تھے اس وقت کے ڈپٹی کلٹر تھے لیکن نکل گئے شیخ کو نہیں چھوڑا ۔۔

21:43) شیخ کی غیر موجودگی میں خانقاہ کو آباد رکھنا۔۔

24:58) زبان کی بیس آفتوں میں ایک علماء کا فضول سوالات کرکے اُن کا وقت برباد کرنا۔۔

28:43) جس کو اللہ تعالی نے جو کچھ دیا کسی ذریعے سے دیا۔۔

36:44) ہمارا وجود ہمارے ماں باپ کی وجہ سے ہے تو ماں باپ کی قدر کیا کی؟

43:16) اصلاح خود نہیں ہوتی کوئی اور کرتا ہے اور وہ ہے شیخ۔۔

45:53) جیسا مرض ہوگا ویسی دوائی دی جائے گی۔۔

46:04) جب تک نفس کو ذلیل نہ کیا جائے یہ سیدھا نہیں ہوتا اور یہ خود سے نہیں ہوتی بلکہ شیخ بتائے گا۔۔

48:53) یہ خود رائی انسان کو مار دیتی ہے۔۔

50:19) مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اپنے پیر کو حاکم ِمطلق سمجھو تاکہ اس کے فقیر بن کر فنائیت کی راہ سے اللہ کو پہچان سکو۔پیر کے ذریعہ ہی اللہ کی معرفت اور پہچان نصیب ہوتی ہے،جس طرح بغیر رہبر کوئی راستہ طے نہیں کرسکتا

53:40) اللہ کی ذات کو مقصد بنائیں۔۔

57:43) دین کو کیسے آگے بڑھانا ہے ایک حضرت والا مولانا شاۃ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ اور حضرت والا کے پوتے مولانا ابراہیم صاحب کا واقعہ۔

01:02:16) جس طرح بغیر رہبر کوئی راستہ طے نہیں کرسکتا، اسی طرح بغیر شیخ ِکامل کے کوئی اللہ تک نہیں پہنچ سکتا۔پیر جو اللہ کا راستہ بتاتا ہے، یہ اس کی نظرِ عنایت ہوتی ہے اور پیر کی نظرِ عنایت اللہ کی نظرِ عنایت ہے،پیر کی نظر کا پھر جانا اللہ کی نظر کا پھر جانا ہے

01:02:37) مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پیر کی خدمت کر نا گویا حق تعالیٰ کی محبت اور عظمت کا حق ادا کرنا ہے،کیونکہ پیر واسطہ ہے اللہ تک پہنچنے کا،اس لئے پیر کے ساتھ غلامی کا تعلق ہونا چاہیے نہ کہ دوستی اور ہمسری کا،غلامی ہے یہ دوستانہ نہیں ہے۔

01:05:14) حضرت مفتی عبدالروف سکھروی صاحب دامت برکاتہم کی کتاب شب مغفرت سے ملفوظ بیا ن ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries