فجر  مجلس۴     مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :پانچ قسم کے نفس !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجداختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:44) جو خود نفس وشیطان سے مغلوب ہیں ان کو اپنا یار مت بنائو۔ جو پیر عورتوں سے ٹانگیں دبوارہے ہیں، چرس پی رہے ہیں، سٹے کا نمبر بتارہے ہیں، طبلہ اور ڈھولک پر قوالی سن رہے ہیں، نہ نماز ہے نہ روزہ، یہ تو خود مغلوب ہیں، نفس وشیطان کے ایجنٹ ہیں ان کے قریب بھی نہ جائو ورنہ تم بھی مغلوب ہوجاؤگے لہٰذا ایسے لوگوں کو دوست بنائو جو کہ اپنے نفس کے رذائل پر غالب آچکے، اگر تم کو اپنے نفس پر غالب ہونا ہے تو ایسے لوگوں کی صحبت میں رہو جو اپنے نفس پر غالب آچکے ہیں۔

02:45) پانچ قسم کے نفس۔۔۔

06:53) گناہوں کا اثر ہر جگہ ہوتا ہے۔۔۔

09:20) نفس نے ہمیں کیسے ذلیل کیا ہے ایک گھوڑے کی مثال ۔۔۔

11:20) تو غالب کی صحبت تم کو غالب کردے گی یعنی ان کی صحبت کی برکت سے تم بھی اپنے نفس پر غالب ہوجائو گے۔ حکیم الامت نے وعظ میں اس مضمون کو بیان فرمایا کہ ایک آدمی ایک نواب صاحب کے یہاں ملازم تھا اور بیگمات کی خدمت اس کے سپرد تھی۔ کئی سال تک عورتوں میں رہا، باہر نکلا ہی نہیں۔ ایک دن محل میں ایک سانپ نکل آیا تو بادشاہ کی بیویوں نے کہا کہ ارے بھئی کسی مرد کو بلائو جو اس کو مارے تووہ مرد بھی چیخنے لگا کہ ارے بھئی کسی مرد کو بلائو۔ بیگمات نے کہا کہ آپ بھی تو مرد ہیں تو کہا کہ و اللہ کیا میں بھی مرد ہوں۔ تو حضرت نے فرمایا صحبت کا اتنا اثر ہوتاہے کہ اس ظالم کو اپنا مرد ہونا بھی یاد نہ رہا۔

12:53) ہر چیز اللہ تعالیٰ سے مانگنی ہے چاہے سوئی ہی کیوں نہ ہو۔۔۔

15:43) اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم یا اللہ ،یا رحمن یا رحیم پڑھ کر دُعامانگنی چاہیے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries