اتوار مرکزی مجلس  ۱۰   مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :ماہِ رمضان کی قدر کر لیں      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجداختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

15:01) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

23:23) بیان کا آغاز ہوا۔۔

23:31) اللہ کا ڈر آگیا تو ہر گناہ سے بچے گا۔۔

24:27) تقوی نام ہے گناہ کے خیالات آئے اور عمل نہ کرے اور عمل کی اسٹیم کونومع الصدقین سے ملے گی۔۔

26:36) اللہ والوں سے حسن ظن ہونا چاہیے تو بات سمجھ میں آجائے گی۔۔

27:40) ذرہ ذرہ اللہ تعالی کی نشانی ہے۔۔

33:28) شیخ اگر ڈانٹ دے تو مرید کو کیا کرنا ہے۔۔

34:28) کھبی کھبی شیخ امتحان کے لیے بھی ڈانٹتا ہے۔۔

38:01) نفس کی شرارت بھی ڈانٹ سے نکلتی ہے۔

43:07) رمضان کے دو انجن

44:33) بے اصولی پر تنبیہ:۔شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی کتاب معارف ربانی سے ملفوظ :حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کی ڈانٹ کا واقعہ۔۔ اس وقت رات کے گیارہ بج رہے تھے اور یہاں روزانہ یہی وقت ہورہا ہے۔ لوگ حضرت والا کے ساتھ مجالست کے شوق میں بیٹھے رہتے ہیں اور حضرت والا حسبِ عادت غایت شفقت و کرم سے ارشاد فرماتے رہتے ہیں حضرتِ اقدس کے کلام کی سحر انگیزی و اثر آفرینی سے احباب مجلس سے اٹھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ غرض مجلس ختم ہوئی، حضرت والا عشاء کے بیان کے بعد کھانا تناول فرمارہے تھے۔ دسترخوان پر دورانِ طعام احقر سے ایک سخت غلطی ہوگئی کہ احقر نے سرگوشی کرتے ہوئے مولانا داؤد کے کان میں کچھ کہا جو احقر کے قریب بیٹھے ہوئے تھے اور احقر کو بے اختیار ہنسی آگئی اور آہستہ آہستہ ہنسنے لگا۔

47:45) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کھانے سے فارغ ہوکر احقر کی اصلاح کے لیے حضرت والا نے تنبیہ فرمائی کہ تعجب ہے کہ اتنے پرانے ہوکر ایسی غلطی کرتے ہو کہ مبتدی بھی نہیں کرسکتا۔ کیا آپ کو معلوم نہیں کہ شیخ کی مجلس میں اس طرح کانا پھوسی کرنا سخت بے ادبی ہے۔

51:10) شیخ جو مضامین بیان کریں ناقدری سے بچنا چاہیے کہ یہ بیان سن چکے کتنی بار سن چکے الخہ نصیحت۔۔

53:38) رمضان کی فرضیت صرف چند دن کے لیے اللہ تعالی نے رکھا۔۔

54:09) ڈانٹ ملفوظ کو مکمل بیان فرمایا:۔ کیا آپ نے ہم لوگوں کو کبھی حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب کی مجلس میں اس طرح کانا پھوسی کرکے ہنستے ہوئے دیکھا ہے؟ بتائیے! نئے لوگ آپ کی اس حرکت سے کیا اثر لیں گے۔ بجائے اس کے کہ آپ دوسروں کو ادب سِکھاتے اپنے عمل سے دوسروں کو بے ادب بنارہے ہو۔ سورۂ حجرات  میں جو آداب نبی صلی اﷲ علیہ و سلم کے لیے نازل ہوئے ہیں حضرت حکیم الامت نے لکھا ہے کہ نائبینِ رسول یعنی علماء و مشایخ کے لیے بھی وہی آداب ہیں، اس وقت آپ تَجْھَرُوْا بِالْقَوْلِ کا مصداق تھے۔

01:02:12) معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت آپ کو حضوری مع الحق حاصل نہیں تھی کیونکہ ہر وقت اکرامِ شیخ کا حق وہی ادا کرسکتا ہے جو ہر وقت باخدا ہو حتیٰ کہ ہنسنے میں بھی خدا کو نہ بھولے۔ غلطی تو یہ اتنی بڑی تھی کہ اسی وقت سزا دی جاتی لیکن اب جاکر اعلان کرو کہ مجھ سے سخت نالائقی ہوئی کہ شیخ کی مجلس میں کانا پھوسی کرکے ہنسا۔ اﷲ میری اس نالائقی و بے ادبی کو معاف فرمادے۔ احقر نے حضرت والا سے معافی مانگی کہ سخت نالائقی ہوئی اور ان شاء اﷲ آئندہ کبھی ایسی حرکت نہ ہوگی اور احباب کے سامنے اعلان کرکے حضرت والا کو اطلاع کی تو حضرت والا خوش ہوگئے۔

01:07:06) رمضان میں تین چیزوں سے باز رہنا۔۔

01:17:07) رمضان سے متعلق ملفوظات: یہ مہینہ بہت برکت والا اور رحمتوں والا ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries