عصر  مجلس  ۱۳    مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :خوف اور اس کا طریقہ          !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

01:29) دینی مجالس میں بیٹھنا یہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اس سے بڑھ کر عمل ہے اور عمل بھی آخری سانس تک۔۔۔

01:30) اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا۔۔۔

03:04) اچھے اخلاق کی تعریف اور ان کے حصول کا طریقہ توبہ اور اس کا طریقہ حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ارشادہے اَلنَّدْمُ تَوْبَۃٌ گناہ سے دل کا نادم اور شرمندہ ہو کر بے چین ہوجانا یہی توبہ ہے۔

05:47) اللہ تعالیٰ کا شانِ جذب۔۔۔ایک نومسلم نوجوان کی داستان۔۔۔

17:54) توبہ اور اس کا طریقہ مختصر یہ سمجھ لیجیے کہ جب کسی بڑے آدمی کا کچھ قصور ہوجاتا ہے تو کس طرح اس سے معذرت کرتے ہیں، ہاتھ جوڑتے ہیں، پاؤں پکڑتے ہیں، پاؤں پر ٹوپی ڈالتے ہیں، خوشامد کے الفاظ کہتے ہیں، رونے کا سا منہ بناتے ہیں، بھلا اللہ تعالیٰ کے سامنے جب توبہ کریں تو کم از کم ایسی حالت تو ضرور ہونی چاہیے۔ ایسی توبہ حسب ِوعدۂ خدواندی ضرور قبول ہوتی ہے۔ توبہ کی توفیق کے لئے قرآن اور حدیث میں جو عذاب ذکر ہیں ان کو سوچا کرے، اس سے دل گناہ سے بیزار ہوگا۔ زبان سے توبہ کے ساتھ جو نماز روزہ قضا ہوں، اس کی قضا علماء سے دریافت کر کے شروع کر دے، بندوں کا حق یا وارثوں کو ترکہ نہ دیا تو ان کو ادا کرے۔ اگر مجبور ہو یعنی ادائیگی کی استعداد نہ ہو تومعاف کرائے۔

22:23) خوف اور اس کا طریقہ حضرت معاذرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایمان والے کا دل بے خوف نہیں ہوتا اوراس کے خوف کو کسی طرح سکون نہیں ہوتا۔ طریقہ خوف پیدا کرنے کا یہ ہے کہ ہر وقت خیال رکھے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام اعمال اور اقوال،اور ظاہر اور باطن کے تمام بھیدوں کو جانتے ہیں اور مجھ سے قیامت کے دن حساب لیں گے۔

26:08) اللہ تعالیٰ کی معافی کا سمندر لامحدود ہے اس لیے معافی مانگنیں میں دیر مت کریں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries