بعد تراویح مجلس  ۱۳    مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :رحمت کے چار  معنی          !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:33) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

10:19) دینی شعار کا مذاق اڑانے سے ایمان بھی چلا جاتا ہے۔۔

15:09) مغفرت کے لیے ایک عظیم الشان وظیفہ رَبِّ اغْفِرْ اس پر پہلے مضامین بیان ہوئے اس سے آگے بیان ہوا۔۔ اللہ پاک نے یہ دعا سکھائی رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ اے میرے پالنے والے! یہاں اﷲ تعالیٰ نے اپنے ننانوے ناموں سے صرف ِنظر فرماکر رب ہی کیوں نازل فرمایا؟ تاکہ اللہ کے دریائے رحمت میں پرورش کا واسطہ دینے سے خاص جوش پیدا ہو اور اللہ تعالیٰ اپنی پرورش کی برکت سے، محبت فرماتے ہوئے ہم کو معاف کر دیں کیونکہ اگر محبت ہو تو مغفرت جلد ملتی ہے۔

17:26) رَبِّ اغْفِرْ ...چار انعام۔۔

23:32) والدین کے حقوق پر نصیحت۔۔

29:20) وارحمنا ...رحمت کی چار تفسیر کی ہے کہ اے اللہ! اب جب ہم نے آپ سے معافی مانگ لی تو چار قسم کی رحمت عطا فرمائیے۔ (۱) توفیق طاعت و فرمانبرداری دے دیجئے۔ (۲) فراخی معیشت، میری روزی بڑھادیجئے، گناہ کی وجہ سے جو روزی میں برکت نہیں تھی اب روزی میں برکت ڈال دیجئے۔ (۳) بے حساب مغفرت کا فیصلہ فرمادیجئے۔ (۴) دخولِ جنت، جنت میں داخلہ دے دیجئے، یہ چار معنی ہیں رحمت کے۔

35:33) محبت کے آداب۔۔

46:39) حیاء سے متعلق حدیث پاک۔۔

49:38) واقعہ افک بیان ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries