فجر مجلس  ۱۶      مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :روزے دار کے لئے پانچ خصوصی انعامات    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:55) رمضان المبارک کے روزے کی فضیلت حدیث شریف اور اسکی مختصرتشریح۔۔۔

02:56) سچی توبہ کی چار شرائط۔۔۔

05:10) رمضان المبارک کا اول حصہ رحمت دوسرا مغفرت اور آخری جہنم سے خلاصی کا ہے۔۔۔

05:24) حلال سے افطاری کرانے والے کو تین ثواب۔۔۔

06:50) روزے دار کے لیے عرش میں دستر خواں اور روزے دار کے لیے دو خوشیاں۔۔۔

08:25) روزہ ڈھال ہے جب تک اس کو پھاڑ نہ ڈالیں۔۔۔

11:23) روزے دار کے لیے پانچ خصوصی انعامات۔۔۔

17:21) حفاظتِ نظر سے متعلق حافظ ڈاکٹر احسن صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کےاشعار پڑھے۔۔۔

بے پردہ حسینوں سے ہوا تنگ زمانہ آنکھوں نے شروع کردیا اب دل کو ستانا

ممکن نہیں صورت میں نہ ہو کوئی تغیر بے کار ہے پھر ان سے ترا دل کا لگانا

لیکن اگر آنکھوں کو نہ تو ان سے بچائے ممکن نہیں پھر دل کا ترے ان سے بچانا

آنکھوں کی حفاظت میں ہے اس دل کا سکوں بھی گو نفس کرے تجھ سے کوئی اور بہانا

دھوکہ ہے تجھے لطف حسینوں سے ملے گا ابلیس کے کہنے سے کبھی اس پہ نہ جانا

پاگل کی طرح پھرتے ہیں عشاق مجازی بے چین ہیں دن رات یہ بدنام زمانہ

رہنا ہے اگر چین سے سن لویہ مری بات آنکھوں کو حسینوں کی نظر سے نہ ملانا

اخترؔ کی یہ اِک بات نصیحت کی سنو تم ان مردہ حسینوں سے کبھی دل نہ لگانا

31:21) بغیر شرعی عذر کے رمضان المبارک کا روزہ توڑنا اورحضرت جبرائیل علیہ السلام کی تین بددُعائیں۔۔۔

32:53) رمضان المبارک کا ایک لمحہ بھی ضائع مت کریں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries