عصر  مجلس  ۱۷      مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :جوانی اللہ پر فدا کرنے پر عرش کا سایہ ملے گا       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

06:21) رسول اللہ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بکری کے بچے کے پاس سے گذرے جس کے کان چھوٹے یا کٹے ہوئے تھے اور مرا ہواتھا، ارشاد فرمایا تم میں سے کون پسند کرتاہےکہ اس کو ایک درھم کے عوض میں لے لے م صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا کہ ہم اس کو کسی چیز کے بدلے میں نہیں لینا چاہتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قسم ہے خداوندتعالیٰ کی یہ دنیا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے بھی زیاد ہ ذلیل ہے جتنا کہ تمہاری نظرمیں یہ بچہ بکری کاذلیل ہے۔

06:22) دُنیا کمانا منع نہیں ہے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اتنے مالدار تھے کہ ان کے نام مبارک کے ساتھ ہی غنی لگا ہوا تھا۔۔۔

07:51) اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے سے متعلق نصیحت ۔۔۔

09:06) حدیث شریف کی تشریح: مقصود اس حدیث سے بے رغبت کرناہے دنیاسے اور راغب کرناہے آخرت کی طرف کیونکہ دنیا کی محبت ہر گناہ کا سر ہے اور ترک محبت دنیا کاہر عبادت کا سر ہے ۔دنیا کا عاشق اگر دین کے کام میں بھی مشغول ہوتا ہے تو اس کی غرض فاسد ہوتی ہےاور دنیا سے بے رغبت اگر دنیا کے کام میں بھی لگتا ہے تو اس کی غرض آخرت ہوتی ہے بعض عارفین نے کہا ہے (قال بعض العارفین من ارباب الیقین :من احب الدنیالم یقدر علی ھدیتہ جمیع المرشدین ومن ترک الدنیالم یقدر علی ضلالتہ جمیع المفسدین۔مرقات ص ۷ ،ج۹)کہ جس نے دوست رکھا دنیا کو ا س کو کوئی مرشد ہدایت نہیں دے سکتا ہے اورجس ترک کیادنیاکی محبت کو اس کو کوئی مفسد اور گمراہ کرنے والا گمراہ نہیں کر سکتا۔(مظاہر حق)مظاہر حق ص۶۷۰،ج۴ 13:08) آخری سانس تک اپنے سر پر مُربی کاسایہ رکھنا ہے ہمارے بزرگانِ دین نے اس کا کتنا اہتمام کیا۔۔۔

17:20) تصویر کشی کا عذاب اور ہماری غفلت۔۔۔

20:58) اپنی جوانی اللہ تعالیٰ پر فداکرنے پر عرش کا سایہ ملے گا۔۔۔

22:58) جس نے دوست رکھا دنیا کو ا س کو کوئی مرشد ہدایت نہیں دے سکتا ہے اورجس ترک کیادنیاکی محبت کو اس کو کوئی مفسد اور گمراہ کرنے والا گمراہ نہیں کر سکتا۔(مظاہر حق)مظاہر حق ص۶۷۰،ج۴ 24:25) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہے کہ ارشاد فرمایا رسول اللہ تعالیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ دنیا مومن کے لیے قید خانہ ہے اور کافر کے لیے جنت ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries