مرکزی بیان   ۱۷      مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :رمضان کا ایک لمحہ بھی ضائع مت کریں         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:04) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔

09:37) ریا نام دکھلانے کا دیکھ لینا کا نام ریا نہیں۔۔

19:37) اشعار رمضان کے بابرکت لمحے برباد کیے بازاروں میں پڑھے گئے۔۔

28:24) رمضان جہاں تک ہوسکے اپنے اپنے مشائخ کے پاس گذارنا چاہیے۔۔

29:46) رمضان شریف میں ایک لمحہ بھی غفلت میں نہیں گذرنا چاہیے۔۔

33:00) شیخ ابوالمعالی رحمہ اللہ نے اپنے مرید بھیگ شاہ کو خانقاہ سے نکال دیا الخہ واقعہ۔۔

37:06) نفس کا ڈینٹ کا ڈانٹ سے نکلتا ہے۔۔

42:41) ایک صاحب نے کسی کو شیخ بنایا آدھی جائیداد لوٹا چکے اور شیخ ایسا نہ خواتین سے احتیاط اور نماز تک نہیں پڑھتا اور دیکھ رہے ہیں پھر بھی اُس پرلوٹا رہے ہیں۔۔

46:57) حضرت مجدد تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات کلام الہی کے بارے میں۔۔

49:55) قرآن پاک پڑھتے ہوئے طبیعت اکتانے لگے تو پھر کیا کریں؟

01:11:05) اللہ تعالی کے پاس رحمت کے جھونکے برستے رہتے ہیں۔۔

01:11:42) حضرت عبدالحفیظ جانپوری رحمہ اللہ کا جذب۔۔

01:19:16) جو لوگ اولیاء اللہ کے ساتھ رہتے ہیں جنت میں بھی ان شاء اللہ تعالی اولیاء کے ساتھ رہیں گے۔ المرء مع من احب حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ادمی انہیں کے ساتھ رہے گا جن کے ساتھ اس کو محبت ہوگی۔

01:19:32) ایک روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’مَتٰی اَلْقٰی اَحْبَابِیْ۔‘‘ میں اپنے حبیبوں سے کب ملوں گا۔ احباب اور احبّاء جمع ہے حبیب کی، تو صحابہ نے پوچھا: ’’اَوَلَیْسَ۔‘‘ کیا ہم لوگ آپ کے احباء نہیں ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اَنْتُمْ اَصْحَابِیْ۔‘‘ تم تو میرے صحابہ ہو۔ وَلٰکِنْ اَحْبَابِیْ قَوْمٌ لَمْ یَرَوْنِیْ وَاٰمَنُوْا بِیْ اَنَا اِلَیْہِمْ بِالْاَشْواقِ۔‘‘ (کنزل العمال: ج ۱۴، ص ۵۱-۵۲) لیکن میرے احباب میرے احباء وہ لوگ ہیں جنہو ں نے مجھے نہیں دیکھا اور مجھ پر ایمان لائے، میں ان کا مشتاق ہوں۔ یعنی ہم لوگ ان میں شامل ہیں جو آپ کے بعد ایمان لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا۔

01:25:44) اللہ تعالی نے فرمایا: ’’استغفروا ربکم‘‘ اپنے رب کو راضی کرو، جلدی معافی مانگو۔ اس کے بعد آخر میں فرمایا کہ تم کس نالائقی سے گناہ کرتے ہو؟ تمہیں خوف نہیں آتا، میری عظمت کا خیال نہیں آتا۔

01:26:46) اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے دریا میں طوفان اور جوش لانے کے لیے یہاں ربّ نازل کیا اور اپنے بندوں کو سکھایا کہ ہم سے یوں کہو کہ اے میرے پالنے والے! مجھ کو معاف کردیجئے۔ مجھ سے نالائقی ہوگئی۔ اِسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ اپنے پالانے والے سے معافی مانگو۔

01:27:02) مغفرت کا غیرمحدود سمندر اور آگے فرمایا اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا یعنی اللہ تعالیٰ صرف بخشنے والا ہی نہیں ہے، بہت زیادہ بخشنے والا ہے یعنی اللہ تعالیٰ غافر نہیں ہے، غَفَّار ہے۔

01:27:50) اِسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ تم اپنے رب سے معافی مانگو وہ بہت بخشنے والا ہے یُمْدِدْکُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِیْنَ وہ تمہارا مال اور اولاد بڑھا دے گا۔ دیکھو! اﷲ نے مال پہلے فرمایا اولاد کو بعد میں فرمایا، اگر پہلے اولاد فرماتے کہ یُمْدِدْکُمْ بَنِیْنَ تو بندہ گھبراجاتا کہ اﷲ میاں اولاد دے رہے ہیں تو مال کہاں سے لاؤں گا بچوں کو کھلانے کے لئے۔ اسی لیے اﷲ تعالیٰ نے یُمْدِدْکُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِیْنَ فرمایا کہ ہم معافی مانگنے والوں کو مال بھی دیں گے اور اولاد بھی دیں گے

01:33:54) اللہ والوں کا فیض چار راستوں سے منتقل ہوتا ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries