عصر  مجلس   ۲۵          مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :غم ،دکھ اورپریشانی کا علاج            !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

05:19) اللہ والوں کی صحبت کا اثر ہوتا ہے چاہے دیر ہی کیوں نہ لگے۔۔۔

05:20) اللہ تعالیٰ کے عشق ومحبت کا راستہ ہی عجیب ہے۔۔۔

10:53) غم دُکھ پریشانی کا علاج۔۔۔

18:30) اللہ تعالیٰ کی رضا والی زندگی میں مزا ہی مزا ہے ۔۔۔

19:28) رسول اللہ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کون ہے جو مجھ سے ان احکام کو لےجائے اوران پر عمل کرے یا اس شخص کو سکھائے جو اس پر عمل کرے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں ہوں ، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑااور اس طرح پانچ باتیں گنوائیں یعنی فرمایا: ۱۔ان چیزوں سے اپنے آپ کو بچاجن کو خدا نے حرام قرار دیاہے اگر تو ان سے بچے گا توتیرا شمار بہترین عبادت گذار لوگوں میں ہو گا۔ ۲۔ جوچیز خدانے تیری قسمت میں لکھ دی ہے اس پر راضی اورشاکر رہ اگر تو ایسا کرے گا تو دنیا کے غنی ترین لوگوں میں تیرا شمار ہوگا۔ ۳۔اپنے ہماسائے سے اچھا سلوک کر اگر تو ایسا کرے گا تو مومن کامل ہو گا۔ ۴۔ جو چیز تو اپنے لیے پسند کرتاہے دوسروں کے لیے بھی پسند کر اگر ایسا کرے گا کامل مسلمان ہو گا۔ اورزیادہ نہ ہنس اس لیے کہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کردیتا ہے (احمدو ترمذی)

22:50) کونسی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے؟۔۔۔

25:40) تشریح: حدیث مذکور سے معلوم ہوا کہ حق تعالیٰ نے جن اعمال کو ہمارے اوپر حرا م فرمایا ہے ان سے احتیاط کرنے والا بہترین عبادت گذاروں میں شمار ہو گا۔ اس سے ان لوگوں کو سبق لینا چاہئے جو نوافل اور تسبیحات اور وظائف کاتو اہتمام کرتے ہیں مگر گھروں میں تصاویر لگانے اورپائجامے ٹخنے سے نیچے کرنے اورداڑھی کٹانے یا منڈانے سے احتیاط نہیں کرتے اوراسی طرح جھوٹ، غیبت، بدنگاہی، رشوت، تکبر، وغیرہ ، محرمات سے نہیں بچئے محارم سے مراد نافرمانی کرناحکم شرعی کی اور ترک کرنا اعمال ضروریہ کا۔ بعض لوگ ایسے ہیں کہ قضا نمازوں کو ادا نہیں کرتے اورنوافل اور وظیفوں میں بہت مشغول نظر آتے ہیں اور فقرأ کو خوب خیرات کرتے ہیں اورخوب مساجد میں چندہ دیتے ہیں نفل کی تو فکر اور فرض سے غفلت کس درجہ نادانی ہے نیزاس حدیث سے معلوم ہوا کہ عالم بے عمل کو بھی امربالمعروف جائز ہے (مظاہر حق ص۶۸۳۔۶۸۴،ج۴)

33:27) صحابہ ِ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کا مرتب ومقام۔۔۔

دورانیہ 41:51

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries