عصر مجلس   ۲۷          مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :نظر اور  زبان کی   حفاظت بہت ضروری عمل ہے             !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:31) نظر کی حفاظت اور زبان کی حفاظت۔۔۔

02:31) خاتونِ جنت حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا تذکرہ مبارک۔۔۔

05:04) اسمارٹ فون کی تباہ کاریاں۔۔۔

07:07) رسول اللہ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت حضرت عمروبن اودی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نصیحت فرماتے ہوئے فرمایا(والحاکم فی المستدرک ص ۳۰۶،شرح السنۃ ص ۴۷۶۔۴۷۷،ج۷،رقم (۳۹۱۶)پانچ چیزوں کو پانچ سے پہلے غنیمت شمار کرو۔ ۱۔بڑھاپے سے پہلے جوانی کو۔ ۲۔بیماری سے پہلے صحت کو۔ ۳۔افلاس سے پہلے خوش حالی کو۔ ۴۔مشاغل سے پہلے فراغت کو۔ ۵۔موت سے پہلے زندگی کو۔

08:58) تشریح: غنیمت شمار کرنے کامطلب یہ ہے کہ ا ن کو لہوو لعب اورفضول غیر مفید کاموں میں ضائع نہ کیا جاوےیعنی اپنی جوانی ۔صحت۔ خوش حالی۔ فراغ اور زندگی کی نعمت کوقبل اس کے کہ بڑھاپا ۔بیماری۔افلاس۔مشاغل ۔موت ان نعمتوں کو ہم سے چھین لیں، ان لمحات میں اعمالِ صالحہ سے آخرت کاذخیرہ کرلیاجائے ۔ظاہر ہے کہ بڑھاپے میں عبادت کو دل چاہے گاتو جوانی جیسی طاقت کہاں سے لائے گا اسی طرح اگرچہ بیماری میں زیادہ خدا یاد آتاہے لیکن عبادت کی طاقت نہیں رہتی۔ دل کی حسرت دل میں رہے گی۔اسی طرح افلاس میں دل تو معاش کی فکر میں مبتلا رہے گا۔ خدا کی عبادت کی فرصت کو دل ترسے گا۔اس طرح مشاغل سے پہلے فراغ اور موت سے پہلے زندگی کی نعمت کو قیاس کرلیا جاوے۔

09:53) رمضان المبارک سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:اِرشاد فرمایاکہ دائمی تقویٰ اختیار کرو اور کچھ نہیں تو کم ازکم ایک مہینے کے لیے ہی تقویٰ اختیار کرلو۔۔۔

13:18) اطلاع اوراتباع۔۔۔موت تک اصلاح کرانی ہے۔۔۔

14:43) شیخ کے ساتھ تعلق کیسا ہونا چاہیے؟۔۔۔

25:48) اللہ والا کون ہے؟۔۔۔

29:14) غافل گہنگار اور ذاکر گہنگار میں فرق۔۔۔

31:35) کتنے بھی گناہ ہوجائیں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لیں اور مایوس مت ہوں۔۔۔

41:10) حضرت بھیک شاہ رحمہ اللہ کا واقعہ ۔۔۔

45:37) رمضان المبارک کا ایک لمحہ بھی ضائع مت کریں۔۔۔

47:22) ایک جعلی پیر اور مرید کا واقعہ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries