عصر مجلس  ۳۰           مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :اللہ والا بننا فرض ہے                !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

01:10) رسول اللہ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت سے ایک حدیث پاک بیان ہوئی۔۔ ترجمہ: حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ارشاد فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ضیعف کو اپنے لیے ضروری ولازم نہ جانو کہ وہ دنیا کی طرف رغبت کاسبب بن جائے۔ تشریح: ضَیْعَتْ بِالْفَتْحِ حِرْفَۃُ الرَّجُلِ وَصَنَاعَتُہٗ (آدمی کاپیشہ اور صناعت ) اورباغ و کھتی اورگائوں ۔مراد جائیداد ہے مطلب یہ ہے کہ جائیداد خریدنے اور بنانے میں اتناغلو اور انہماک نہ کرے جس سے آخرت کی طرف سے غفلت اوربے پروائی پیدا ہونے لگے۔

02:27) مالداری اُس کو مضر نہیں جو اللہ ست ڈرتا ہے۔

02:45) جو ڈرے گا اللہ تعالی کو ایک سانس ناراض نہیں کرے گا ۔اور یہ ڈر اللہ والوں کی صحبت سے رہنے سے ملے گا۔۔

04:42) اللہ والا بننا فرض ہے۔۔

11:27) سفر میں کسی سے نہ لے کر کچھ کھائیں اور نہ کسی کو کچھ چیز دیں الخہ نصیحت

19:59) گرت مال و جاہست زرع و تجارت چوں دل باخدا یست خلوت نشینی ترجمہ: اگر جاہ اورمال اورکھیتی اور تجارت کے ہوتے ہوئے دل اللہ کے ساتھ ہے تو یہ شخص خلوت نشین اور باخدا ہے اور اس کی یہ دنیا اس کی آخرت کے لیے مضر نہیں ہے۔ رِجَالٌ لَّاتُلْھِیْھِمْ تِجَارَۃٌ وَلَابَیْعٌ عَنْ ذِکْرِ اللہِ اَلْآَیَۃِ(سورۃ النور پارہ ۱۸،آیت ۳۷)اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ مردان خدا وہ ہیں جن کو بڑی سے بڑی تجارت اورنہ چھوٹی تجارت اللہ کی یاد سے غافل نہیں کرتی ہے آخرت کے ہولناک مناظر کے خوف سے ۔

21:25) غیبت کیا ہے؟

22:19) غیبت کبھی فعل سے بھی ہوتی ہے اور اشارے سے بھی۔۔

30:37) معاملات سے متعلق نصیحت۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries