عصر  مجلس  ۳۱            مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :اعتکاف سے متعلق کچھ ضروری نصیحتیں                  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

08:40) اعتکاف سے متعلق کچھ ضروری باتیں اور نصیحت۔۔۔

08:41) مقدس مقامات پر تصویر کشی اور ویڈیو بنانا۔۔۔

09:23) حضرت گنگوہی رحمہ اللہ کی نصیحت کہ تحمل سے زیادہ کام نہ کریں۔۔۔

09:47) رسول اللہ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت حضرت موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اپنی دنیا کو عزیز و محبوب رکھتاہے (اس قدر محبوب رکھناکے اللہ کی محبت پرغالب آجائے ) وہ اپنی آخرت کو ضرر پہنچاتا ہے اورجو شخص اپنی آخرت کو عزیز رکھتاہے وہ اپنی دنیاکو ضرر پہنچاتاہے پس تم اس چیز کو اختیا ر کر لو جو باقی رہنے والی ہے اور فنا ہونے والی چیز کو چھوڑدو۔

12:20) اللہ تعالیٰ کی محبت اشد ہونی چاہیے۔۔۔

13:05) تشریح: ہر عاقل دنیا اور آخرت کی فکر اور تیاری اور محنت دونوں مقامات میں رہنے کے زمانے میں غور کرکے توازن قائم کرسکتا ہے کہ کہاں کتنا رہنا ہے ۔ دنیا کی محبت مطلق مذموم نہیں بلکہ اس شرط سے دنیا کی محبت بری ہے کہ وہ آخرت پر غالب آجائے ۔مثنوی شریف میں دنیا کی اورآخرت کے امتزاج کو اس طرح سمجھایا گیاہے؎

آب اندر زیر کشتی پستی ست آب در کشتی ہلاک کشتی ست

ترجمہ: اگر پانی کشتی کے نیچے رہے تو کشتی کے چلنے کاوہی ذریعہ بھی ہوتاہے اوراگر پانی کشتی کے اندر داخل ہوجاوے تو اس کوڈبونے کا بھی وہی ذریعہ بنتا ہے ۔پس دنیا اگر آخرت کی کشتی کے نیچے رہے تو وہی دنیا دین کی مددگار بن جاتی ہے اور اگر دنیا کی محبت دل کے اندر گھس جاوے (یعنی آخرت کی کشتی کے اندر) تو آخرت کو تباہ کردیتی ہے ۔

15:12) رمضان المبارک سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries