عصر مجلس  یکم اپریل     ۴ ۲۰۲ء     :دنیا کس چیز کا نام ہے                     ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:23) رسول اللہ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لعنت کی گئی درہم و دینار کے بندہ پر۔

02:24) دُنیا کس چیز کا نام ہے؟۔۔۔دُنیا نام ہے اللہ تعالیٰ کوناراض کرنے کا۔۔۔

03:18) بدنظری کا عذاب ایسا ہے کہ پھر انسان کسی کام کا نہیں رہتا۔۔۔

03:49) عملیات جادو وغیرہ کرنا اور ان کے پاس جانا۔۔۔

09:22) تشریح: درہم اوردینار کے بندہ پرلعنت سے مراد یہ ہے کہ بندہ مال و زردولت سمیٹنے کی خاطر نماز، روزہ اور جملہ اعمال خیر سے غفلت اور حلال و حرام کی پروا نہ کرنے کے سبب حق تعالیٰ کی رحمت سے دور ہو جاتاہے ۔ ورنہ اگر تقویٰ کے ساتھ دولت ہو تو کوئی مضائقہ نہیں ۔ کَمَاھُوَفِی الْحَدِیْثِ بِرِوَایَۃِ اَحْمَدَ لَابَاسَ بِاالْغِنٰی لِمَنِ اتَّقَی اللہَ عَزَوَجَلَّ (اس حدیث کی تخریج ص ۱۲ پر ہو گئی ہے)مالداری مضرنہیں اس لیے جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہو ۔ اس معلوم ہوا کہ جاہل صوفیاء جو متقی مالدار ی کو بھی دنیا دار سمجھتے ہیں اور ان کو کسب معاش سے روکتے ہیں سخت غلطی پر ہیں حضرت خواجہ عزیز الحسن صاحب مجذوب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر ہے؎ کسب دنیا توکر ہوس کم کر اس پہ تو دین کو مقدم کر

13:49) اپنے مال کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا اور قیامت تک کے لیے صدقہ جاریہ بنانا یہ قسمت والے لوگوں کا کام ہے۔۔۔

20:47) ولیمہ اور چندہ وغیرہ سے متعلق نصیحت۔۔۔

26:11) حضرت خواجہ عزیز الحسن صاحب مجذوب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر ہے؎

کسب دنیا توکر ہوس کم کر اس پہ تو دین کو مقدم کر

27:54) لوگ کیا کہیں گے ؟۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries