عصر  مجلس۳۔اپریل     ۴ ۲۰۲ء     :کینہ ،حسد کے وسوسے کا علاج !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:37) اللہ کے عاشق بدلہ نہیں لیتے! کیونکہ پھر کینہ پیدا ہوجاتا ہے ! کینے والے کی شب قدر ، شب برات میں بھی مغفرت نہیں ہوتی!

04:03) بدلہ کی سوچ ہی نہ ہو! جب ایسی سوچ آئے تو امنت باللہ ورُسُولہٖ پڑھ لے! بس بدلے کو بھول جاؤ!

05:12) اللہ کی معافی کا دروازہ کھلا رہتا ہے!

06:10) ماں کی محبت کی مثال! والدین کی عظمت

09:46) دین حکمت سے پیش کریں! بیان کس طرح کرنا چاہیے! نصائح!

12:32) ایک صاحب کا واقعہ جس نے سب سے پہلے داڑھی رکھی! بہت مشکلات آئیں! کہنے لگے کہ برین واش کردیا ہے! وہ استقامت سے رہے ! پورا گھر بدل گیا! اس وقت الیکشن ہورہا ہے!

16:22) کینے ، حسد کے وسوسے کا علاج!

19:59) بعض لوگ خود نہیں چلتے اور دوسروں کو بھی چلنے نہیں دیتے! اس پر ایک مثال!

21:11) اکبر بھائی حجام کا واقعہ! حضرت والا رحمہ اللہ سے دعا کرواتے تھے پھر خود داڑھی رکھی--استقامت سے رہے۔۔اب تک 56 لوگوں کو داڑھی رکھواچکے ہیں!

24:15) جھگڑے کو ختم کرنے کےلئے، میاں بیوی کو ملانے سے جھوٹ بولنا کوئی گناہ نہیں!

25:26) آج کل واٹس ایپ گروپ کی وجہ سے طلاقیں ہورہی ہیں!

26:55) سیکورٹی جاسوسی وغیرہ کی ملازمت کرنے والوں پر تجسس، ٹوہ وغیرہ لگانے کی حقیقت ! اہم مضمون! ایسے لوگوں کا تو کام ہی یہی ہے

29:56) خدا اور اس کے بندے محبت کرنے لگیں! دنیا کی طرف رغبت نہ کر! خدا تم سے محبت کرے گا! دنیا چھوڑنا نہیں ہے بس دل نہیں لگانا! اس چیز کی خواہش نہ کر جو لوگوں کے پاس ہے تو لوگ تجھ سے محبت کریں گے!

31:22) مرنے والوں کے ساتھ نیک اعمال جاتے تھے! مرنے کے بعد کرنسی تبدیل ہوجاتی ہے! وہاں نیک اعمال کی کرنسی چلتی ہے!

32:06) حق تعالیٰ کے راستے کا پہلے قدم زہد ہے! جس کو اللہ تعالیٰ اپنا بنانا چاہتے ہیں اس کا دل دنیا سے اچاٹ کردیتے ہیں! مثال!

33:26) اللہ تعالیٰ کی محبت کی خوشبو ہر مسلمان کے دل میں ہے! بس بند کلی کو کھولنے کی ضرورت ہے! اسلام نام ہے جسم دینے اور ایمان نام ہے دل دینے کا! زہد کامل یہ ہے کہ دنیا پاس ہو لیکن اس دل میں نہ ہو! اس سے دل نہ لگائے!

34:55) تکبر سے اللہ نہیں ملتے!

35:56) حضرت عبد اللہ بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے زہد کا واقعہ ! گھر کی بچیوں کے منہ پر کپڑا باندھا ہوا تھا! عید پر نئے کپڑے نہیں تھے!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries