عصر مجلس۴ ۔اپریل     ۴ ۲۰۲ء     :غیبت کے سنگین گناہ سے بہت بچیں    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

00:45) رسول اللہ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت کتاب سے حدیث پاک بیان ہوئی۔۔ ترجمہ: حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بورئیے پرسوئے ۔ سو کر اٹھے تو آپ کے جسم پر بورئیے کے نشان تھے ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ! اگر آپ ہم کو حکم دے دیتےتو ہم آپ کے لیے فرش بچھادیتےاورکپڑے بنادیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھ کودنیاسے کیامطلب ۔ میری اوردنیا کی مثال ایسی ہے جیسا کہ کوئی سوار کسی درخت کے نیچےکھڑا ہو کر سایہ سے فائدہ اٹھالےاورپھرچل دے اوردرخت کو اپنی جگہ چھوڑجائے۔

01:55) تشریح: مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں(مرقات ص ۴۲،ج۹)اس کے دو مطلب بیان کیے گئے ہیں اگر نفی کے لیے ہے تو مفہوم یہ ہوگا کہ نہیں ہے مجھے الفت دنیا سے اورنہ دنیا کومجھ سے کہ میں رغبت کروں دنیا کی طرف یاجمع کروں دنیا کو اوراگر ’’ما‘‘ استفہامیہ ہے تو مفہوم حدیث یہ ہوگاکہ وہ کیاشے ہے جس کےسبب میںدنیا سے محبت اورالفت کروں یادنیا مجھ سے کرے کیوں کہ میں طالب الاخرۃ ہوں اوردنیا آخرت کے لیے مثل سوتن کے ہے اورضد ہے اس کی۔

06:20) دنیا کا بھی عجیب معاملہ ہے ہم دنیا کے پیچھے پڑھ جاتے ہیں۔۔

15:27) غیبت کا سنگین گناہ۔۔

18:34) غیبت سے کیوں نہیں بچتے اگر کہیں غیبت ہورہی ہے اور ہم اُس کو منع نہیں کرسکتے تو پھر کیسے غیب سے بچنا ہے۔۔

22:04) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے رمضان سے متعلق ملفوظات۔۔

31:16) نیوتہ کی رسم اور اس کی اصلاح۔۔

دورانیہ 40:50

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries