بعد تراویح مجلس۸   ۔اپریل     ۴ ۲۰۲ء     :قلب سلیم کی پانچ تفاسیر         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

05:28) خطبہ :اَلْحَمْدُ ِﷲِ وَکَفٰی وَسَلاَ مٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَوْمَ لاَ یَنْفْعُ مَالٌ وَّلاَ بَنُوْنَo اِلاَّ مَنْ اَتَی اﷲَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍo (سورۃُ الشعرآئ، آیات:۸۹-۸۸) اللہ والے مستحب تو کیا مباح عمل کو بھی نہیں چھوڑتے۔۔۔

05:29) ساری عبادات پر مزا ملتا ہے لیکن گنا ہ چھوڑنے میں تکلیف ہوتی ہے۔۔۔

06:00) ظاہری اور باطنی دونوں گناہ چھوڑ دو۔۔۔

12:12) اپنا مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کریں اور ہمیشہ کے لیے صدقہ جاریہ بنائیں۔۔۔

13:39) ملک کے قانون کو ہاتھ میں مت لیں۔۔۔

16:01) حدیث شریف کہ اگر برائی کو دیکھو تو ہاتھ سے روکو۔۔۔الخ اس حدیث شریف کی تشریح کیا ہے اور اس کا مطلب کیاہے علماء سے پوچھنا چاہیے۔۔۔

19:48) آج ماشاء اللہ مسجدِ اختر میں حضرت والا دامت برکاتہم کے صاحبزادے حضرت مفتی محمد فرحان صاحب دامت برکاتہم نے تراویح میں قرآنِ پاک مکمل کیا ہے اس موقع پر کچھ کارگزاری سنائی کہ ماشاء اللہ کس طرح حِفظ کیا اور پھر عالم بنے اور مفتی بنے۔۔۔یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ۔

24:09) کسی نیکی کو حقیر مت سمجھیں اور کسی گناہ کو کم مت سمجھیں۔۔۔

25:10) اپنے پیارے ملک پاکستان کی قدر کریں اور ملک کی برائیاں مت کریں یہ اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے اس وقت پوری کفریہ طاقتیں اس ملک کے پیچھے لگی ہوئی ہیں کس وجہ سے؟حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم نے فرمایاکہ دو وجہ سے ایک یہ کہ یہ اسلام کی بنیاد پر بنا ہے اور دوسرا یہ کہ یہ ایٹمی طاقت ہے۔۔۔ملک کے لیے دُعائیں کرنی چاہیے۔۔۔

28:13) دُنیا اور آخرت کا حسنہ کیا ہے؟۔۔۔

31:30) قیامت کے دن کونسا مال واولاد کام نہ آئیں گے؟۔۔۔

34:09) قلب ِسلیم کی پانچ تفاسیر جب قلب صالح ہوجاتا ہے اس کو قلبِ سلیم کہتے ہیں۔ قلبِ سلیم کی پانچ تفسیریں علامہ آلوسی رحمۃ اﷲ علیہ نے کی ہیں اس آیت کے ذیل میں: يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوْنَ۝۸۸ۙ اِلَّا مَنْ اَتَى اللہَ بِقَلْبٍ سَلِيْمٍ۝۸۹ۭ (سورۃُ الشعرٓائ:اٰیات ۸۹تا۸۸) ترجمہ: اس دن میں کہ نجات کے لیے نہ مال کام آوے نہ اولاد۔ مگر ہاں اس کی نجات ہو گی جو اللہ کے پاس کفر و شرک سے پاک دل لے کر آئے گا۔ (۱)… اَلَّذِیْ یُنْفِقُ مَالَہٗ فِیْ سَبِیْلِ الْبِرِّ۔ قلب سلیم وہ ہے کہ جو مال خرچ کرے نیک راستہ میں۔ (۲)… اَلَّذِیْ یُرْشِدُ بَنِیْہِ اِلَی الْحَقِّ۔ قلب سلیم وہ ہے جو اپنی اولاد کو نیک راستے پر لانے کی کوشش کرے۔

42:00) قیامت کے دن کونسی اولاد کام آئے گی؟۔۔۔حضرت سالم رحمۃ اللہ کا واقعہ۔۔۔

46:47) کھائے گا کہاں سے؟۔۔۔حضرت بابا بایزید بسطامی رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔۔

50:28) حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ کا شعر ہے کہ تنہا نہ چل سکو گے محبت کی راہ میں میں چل رہا ہوں آپ میرے ساتھ آئی

53:32) (۳)… اَلَّذِیْ یَکُوْنُ قَلْبُہٗ خَالِیًا مِّنَ الْعَقَآئِدِ الْبَاطِلَۃِ اَیْ مِنَ الْکُفْرِ وَالشِّرْکِ وَالْبِدْعَۃِ۔ قلب سلیم وہ ہے جو عقائد باطلہ یعنی کفر و شرک اور بدعت سے خالی ہو۔

57:45) (۴)… اَلَّذِیْ یَکُوْنُ قَلْبُہٗ خَالِیًا مِّنَ الشَّھَوَاتِ الَّتِیْ تُؤَدِّیْ اِلَی النَّارِ۔ قلب سلیم وہ ہے جو اُن تقاضائے شہوانیہ کے غلبہ سے نجات پا جائے جو جہنم کی طرف لے جانے والے ہیں۔

01:02:17) تکبراور بدگمانی ۔۔۔شیطان کیوں مردود ہوا؟۔۔۔بدگمانی سے انسان تبا ہ ہو جاتا ہے۔۔۔

01:10:39) (۵)… اَلَّذِیْ یَکُوْنُ قَلْبُہٗ خَالِیًا عَمَّا سِوَی اللہِ۔ قلبِ سلیم وہ ہے جس میں اللہ کے سوا کوئی اور نہ ہو۔

01:14:46) قلبِ سلیم کہاں سے ملے گا؟اللہ والوں سے ملے گا اور اللہ والا ہے کون ان کی نشانیاں کیا ہیں؟۔۔۔

01:16:35) جن جن حُفاظِ کرام نے تراویح میں قرآنِ پاک مکمل کیا ہے۔۔۔

01:18:26) حضرت والا دامت برکاتہم کے بھتیجےجناب مولانا عبدالرافع نوید صاحب نےقرآنِ پاک کی تلاوت اور پھر حدیث شریف کی سند پڑھ کر سنائی۔۔۔

01:28:08) بزرگانِ دین فرماتے ہیں کہ دین کے معاملے میں اپنی زبان مت کھولیں اور علماء کی بُرائیاں مت کریں اپنی آخرت برباد مت کریں۔۔۔

01:30:19) اِصلاح نہ کرانے کی وجہ سے ہم دُھوکے میں ہیں اپنے بزرگانِ دین کی زندگیوں کو دیکھیں کہ اُنہوں نے کس طرح اپنی اصلاح کرائی۔۔۔

01:37:48) ختم ِقرآن کے موقعے پر درد بھری دُعا۔۔۔

دورانیہ 01:46:15

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries