جمعہ بیان ۱۹      اپریل     ۴ ۲۰۲ء     : نظر کی حفاظت پر انعام          ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

17:03) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔

17:04) دین نام ہے رب چاہی زندگی کامن چاہی زندگی کا نام دین نہیں ہے۔۔۔

24:22) ایمان والے اللہ تعالیٰ سے اشد محبت کرتے ہیں۔۔۔

27:14) كونوا مع الصادقين کا مطلب کیا ہے؟۔۔۔

31:49) تکبّر کامرض بڑا خطرناک ہے حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس تکبّر سے بہت زیادہ نفرت ہے۔۔۔

33:58) ظاہری اور باطنی گناہ دونوں چھوڑ دو۔۔۔

35:35) اللہ تعالیٰ نے جو حدود بنائی ہیں ان کے قریب بھی نہیں جانا۔۔۔

37:26) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ دونعمتیں جس کو مل جائیں اس کے اندھیرے بھی اُجالے ہیں ایک اتباعِ شریعت وسنت اور دوسری رضائے شیخ۔۔۔

39:00) شیخ کے پاس جانے کا مقصد کیا ہونا چاہیے اور شیخ کا فیض کیسے حاصل کیا جائے؟۔۔۔

42:53) اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کریں اور یہ دردِ دل حاصل کرکہ اللہ کا دین پھیلائیں۔۔۔ دردِ عشقِ حق بھی تم حاصل کرو لاکھ تم عالم ہوئے فاضل ہوئے

46:54) بغیر تقویٰ کے نسبت ہیچ ہے۔۔۔

48:03) اللہ والوں کے ساتھ کتنا رہنا ہے؟۔۔۔

49:52) اللہ والا کون ہے؟۔۔۔جو اللہ سے ڈرے گا وہ گنا ہ کیسے کرے گا؟۔۔۔

56:34) سچے اللہ والوں کو تلاش کرو۔۔۔

59:05) حسد اور بدگمانی وغیرہ یہ سب تکبّر کی شاخیں ہیں۔۔۔شیطان کیوں مردود ہوا؟۔۔۔

01:03:12) میڈیا کے پیچھے پڑ کر اپنا ایمان کھوٹا مت کریں علماء اور مفتیانِ کرام سے دین سیکھیں۔۔۔

01:08:05) ناشکری کا مرض یہ اللہ تعالیٰ سے ہمیں دُور کرتا ہے۔۔۔

01:11:11) حرام کھانا اور وراثت تقسیم نہ کرنا۔۔۔

01:15:09) دُنیا کی حقیقت کیا ہے؟۔۔۔۔توبہ تو جب ہو جب گناہ کوگناہ سمجھیں۔۔۔ از بروں چوں گورِ کافر پُر حلل و اندروں قہرِ خدائے عزّ و جل

01:16:02) جو اللہ سے ڈرے گا وہ اپنے کاروبار میں حرام کو نہیں لائے گا۔۔۔

01:20:05) بدنظری کاگناہ ۔۔۔جس نے نظر کی حفاظت نہیں کی وہ مارا گیا۔۔۔

01:27:00) جوتوبہ کرتا ہے وہ اللہ کا پیارا بن جاتا ہے۔۔۔

01:28:32) جو بدنظری کرے گا وہ اپنی بیوی کے حقوق کیسے ادا کرے گا؟اپنے والدین کے حقوق کیسےادا کرےگا؟ وہ تو رات دن لڑکیوں کے پیچھے لگا ہوا ہے فلمیں دیکھ رہا ہے۔۔۔

01:30:29) اللہ تعالیٰ کی رحمت کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔۔۔ ہاں وہ در میخانہ تو کھلتا ہے آج بھی پیمانۂ رحمت تو چھلکتا ہے آج بھی

01:31:51) اللہ تعالیٰ پر جوانی فدا کرنے کا مطلب کیا ہے؟۔۔۔ جن کا نقشہ تھا کل جوانی کا ہے لقب آج نانا نانی کا کیسا دیکھا تھا ہوگئے کیسے کیا بھروسہ ہے اس جوانی کا کمر جھک کے مثل کمانی ہوئی کوئی نانا ہوا کوئی نانی ہوئی ان کے بالوں پہ غالب سفیدی ہوئی کوئی دادا ہوا کوئی دادی ہوئی

01:33:36) نظر کی حفاظت ناممکن نہیں مشکل ضرور ہے۔۔۔

01:39:07) نظر کی حفاظت پر انعام۔۔۔اللہ تعالیٰ اپنی ذات عطا فرمائیں گے حلاوتِ ایمانی حاصل ہوگی اور خاتمہ ایمان پر ہوگا۔۔۔

01:41:09) یہودیوں کے مسلمانوں پر ظلم ۔۔۔آج ہم اُنہی کی پروڈیکٹ استعمال کررہے ہیں ہم سے جو ہوسکتا ہے وہ تو کریں۔۔۔

دورانیہ 01:44:14

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries