عشاء   مجلس ۲۲      اپریل     ۴ ۲۰۲ء     : اپنے کو بڑا سمجھنے میں مفاسد ہی مفاسد ہیں               ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:57) حسب معمول تعلیم حقوق شیخ کتاب سے الخہ۔۔۔

10:24) طلباء کرام کو سادگی سے رہنے پر نصیحت کہ مٹ کر رہیں اپنی شان مت بنائیں۔۔

17:37) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا اہل اللہ کے بارے میں مضامین ۔فادخلی فی عبادی میں یاء تخصیصی کا راز: میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ جب جنت میں داخلہ ملے گا تو اللہ تعالیٰ کا سب سے پہلے حکم یہ ہوگا کہ میرے خاص بندوں سے ملو، میرے عاشقوں سے ملو۔ فادخلی فی عبادی میرے خاص بندوں سے ملاقات کرو۔ وادخلی جنتی (پارہ ۳۰، سورۂ فجر) اور جنت کا درجہ بعد میں ہے۔ پہلے اہل اللہ کا درجہ ہے، پہلے اللہ والوں سے ملو جو میرے خاص بندے ہیں۔ اور یائے تخصیصی کیوں لگائی؟ کیوں کہ دنیا میں یہ میرے خاص ہوکر رہے۔ نفس وشیطان کی غلامی سے نکل کر، معاشرہ اور سوسائٹی سے نکل کر خاندانی اور صوبائی اور ملکی اور بین الاقوامی تہذیب اور روایات کو توڑ کر انہوں نے ہماری شریعت کے احکام پر اور سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر زندگی گزاری اس لیے دنیا میں بھی یہ ہمارے خاص تھے اور آج یہاں بھی یہ ہمارے خاص ہیں۔ اسی لیے ہم نے یاء خصوصیت کی لگادی۔ فادخلی فی عبادی کہ جائو وہ میرے خاص بندے ہیں، پہلے ان سے ملو۔ میرے شیخؒ فرماتے تھے کہ اللہ والوں کی یہ بہت بڑی فضیلت ہے کہ جنت سے زیادہ ان کو اللہ تعالیٰ نے اہمیت دی۔ جو چیز پہلے بیان کی جاتی ہے اس کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ اللہ والوں کو درجۂ اولین میں رکھا اور جنت کو درجۂ ثانوی میں رکھا

20:14) حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ کا مقامِ علم: اس پر حضرت نے عجیب دلیل بیان فرمائی۔ حضرت بہت بڑے عالم تھے کہ دیوبند کی صدر مدرسی کے لیے حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے ان کا انتخاب فرمایا تھا جب علامہ انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ ڈابھیل تشریف لے گئے۔ حضرت کے علوم عجیب وغریب تھے۔

20:35) اہل اللہ کی فضیلت کی دلیلِ معقول: فرمایا کہ فادخلی فی عبادی میں اللہ تعالیٰ نے اللہ والوں کو جنت پر فضیلت کیوں دی اس کا راز کیا ہے؟ اس کا استدلال عقلی کتنا کتنا عجیب وغریب فرمایا کہ عقلی دلیل یہ ہے کہ جنت مکان ہے، اللہ والے اس کے مکین ہیں، اور مکین افضل ہوتا ہے مکان سے۔ کیا دلیل ہے سبحان اللہ!

21:23) یہاں بھی جن کو اللہ تعالیٰ نے ذوقِ سلیم عطا فرمایا ہے، اللہ تعالیٰ سے جن کو عشق ومحبت ہے، وہ اللہ والوں کو دیکھ کر خوش ہوجاتے ہیں۔ یہ دلیل ہے اس کی کہ وہ بھی دیوانہ ہے اللہ کا اور اس پرمولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ نے عجیب وغریب دلیل پیش کی ہے

25:02) تکبر سے متعلق منتخب ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ ۵۹صفحات میں آج ۲۳ نمبر صفحہ بیان ہوا۔۔ اپنے کو بڑا سمجھنے میں مفاسد ہی مفاسد ہیں

27:50) تکبر سے متعلق منتخب ملفوظات اپنے آپ کو دوسروں سے افضل اور احسن سمجھنا حرام ہے

28:18) تکبر سے متعلق منتخب ملفوظات صفحہ نمبر ۲۴ بڑائی کا وسوسہ نہ آنے کی وجوہ۔۔

44:01) بڑی مونچھ نہ رکھیں۔

50:02) تکبر سے متعلق منتخب ملفوظات صفحہ نمبر ۲۴ بڑائی کا وسوسہ نہ آنے کی دو وجہ۔۔

54:55) تکبر سے متعلق منتخب ملفوظات صفحہ نمبر ۲۴ فضیلت کی حقیقت۔۔

55:32) تکبر سے متعلق منتخب ملفوظات صفحہ نمبر ۲۴ مجاہدہ اختیاریہ سے حُبِ جاہ کا علاج۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries