عشاء مجلس ۳۰         اپریل     ۴ ۲۰۲ء     : سادگی میں بڑی حلاوت ہے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:58) حسب معمول تعلیم۔۔

05:39) تواضع بشکل تکبر۔۔

15:31) ادب پر نصیحت۔۔

23:47) حضرت شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔

24:23) حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون چل رہا تھا استغفرو ربکم الخہ۔۔ استغفار سے لفظ ربّ کا ربط بچہ جب کہتا ہے کہ ابا معاف کردو تو کیا وہ ابا سے قریب نہیں ہوجاتا۔ جو صاحبِ اولاد ہیں ان سے پوچھو کہ اگر اولاد ابا نہ کہے خالی یہ کہے کہ معاف کردیجئے تو ابا کو مزہ نہیں آئے گا لیکن جب بچہ یوں کہتا ہے کہ اے ابا! اے میرے ابو! اے میرے بابا! مجھے معاف کردیجئے تو کیا ابا کے لفظ سے ابا کے دل پر کیفیت طاری نہیں ہوگی۔ تو اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے دریا میں طوفان اور جوش لانے کے لیے یہاں ربّ نازل کیا اور اپنے بندوں کو سکھایا کہ ہم سے یوں کہو کہ اے میرے پالنے والے! مجھ کو معاف کردیجئے۔ مجھ سے نالائقی ہوگئی۔ اِسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ اپنے پالانے والے سے معافی مانگو۔

31:34) طلباء کرام کے لیے نصیحت دیکھ تیرا گہرہ دوست کون ہے؟

36:08) مغفرت کا غیرمحدود سمندر اور آگے فرمایا اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا یعنی اللہ تعالیٰ صرف بخشنے والا ہی نہیں ہے، بہت زیادہ بخشنے والا ہے یعنی اللہ تعالیٰ غافر نہیں ہے، غَفَّار ہے۔ مغفرت کا بحر ذخار ہے کہ اگر سارے عالَم کو بخش دے تو اس کی مغفرت کے غیرمحدود سمندر میں کوئی کمی نہیں ہوتی۔

36:33) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات تکبر کے بارے میں صفحہ نمبر ۳۷ سادگی میں بڑی حلاوت ہے

42:13) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات تکبر کے بارے میں صفحہ نمبر ۳۸ اسلامی معاشرت بے نظیر ہے۔۔

دورانیہ 52:48

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries