سفر سندھ جمعہ بیان  ۳  مئی      ۴ ۲۰۲ء     : اللہ تعالیٰ  کو گڑگڑانا رونا بہت پسند ہے  ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:جامع مسجد ڈپلائی میمن سوسائٹی نزد راجپوتانہ ہسپتال حیدرآباد

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت والا دامت برکاتہم 9:50پر کراچی خانقاہ غرفۃ السالکین سے حیدر آباد کے لئے روانہ ھوئے الحمدللہ ساڑے گیارہ بجے حیدرآباد میں داخل ہوئے۔ عارف باللہ حضرت شاہ فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم کا جمعہ بیان جامع مسجد ڈپلائی میمن سوسائٹی، حیدرآباد، سندھ میں پہلا بیان ہوا۔۔

حضرت والا دامت برکاتہم کے جمعہ بیان کے بعد ماشاءاللہ کافی گاؤں حضرات والے گلے ملے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا بیان کی بہت زیادہ تعریف کی حضرت والا بھی بہت زیادہ محبت ہے سب سے مل رہے تھے تو گاؤں کے سب لوگ بہت زیادہ خوش تھے ماشاءاللہ کئی لوگوں نے بیانات لیے اور کراچی آنے کا بھی وعدہ کیا اس کے بعد حضرت والا ڈاکٹر رشید اخترصاحب ڈپلائی کے ہاں تشریف لے گئے کھانے اور آرام فرمانے کے بعد عصر نماز ڈپلائی میمن سوسائٹی کی مسجد میں ادا فرمائی

نماز کے بعد اعلان بھی فرمایا کہ یہ سب ہمارے گاؤں والے ہیں جو بھی کراچی آئے ہمارا مہمان ہیں ہر پندرہ دن میں بھی ترتیب بنائیں بہت خوشی ہو گی مسجد میں کافی لوگ ملے اس کے بعد حضرت والا اپنے رشتے دار  ماما نواز کے ہاں تشریف لے گئے یہاں سے انشاءاللہ تعالی مغرب میں تبلیغی مرکز پہنچنا ہے انشاءاللہ سب احباب سے حضرت والا دامت برکاتہم کی صحت کے لیے خوب دعا فرمائیں اللہ تعالی خوب خوب حضرت والا فیض عام فرمائیں اور شرف قبولیت سے نوازیں

ماشاءاللہ جمعہ بیان شروع ہونے سے پہلے اذان ہونے لگی تو حضرت والا دامت برکاتہم نے مسئلہ سمجھایا کہ جمعہ کی اذان بیان کے بعد ہونی چاہیے تاکہ تاخیر سے آنے کا گناہ نہ ملے الحمدللہ اسی طرح ہوا اور آئندہ کے لئے بھی ایسا ہی کرنے کا اعلان فرمایا

الحمدللہ مغرب کی اذان کے وقت حضرت والا دامت برکاتہم تبلیغی مرکز حیدرآباد میں داخل ہوئے جہاں استقبال کے لئے مرکز کے احباب منتظر تھے پھر وہاں کے مقیم اکابرین سے ملاقات ھوئی نماز کے لئے تشریف لاتے ہوئے ایک نوجوان نے تصویر بنا لی حضرت والا دامت برکاتہم نے تنبیہ فرمائی اور دارالعلوم کا فتویٰ کا حوالہ دیا اور تصویر ڈیلیٹ کروائی

دورانیہ 1:19:09

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries