سفر سندھ :صبح ۵     مئی      ۴ ۲۰۲ء     : بری دوستی برباد کر دیتی ہے     ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:بمقام:جامع انوار القرآن علی ٹاون ،ہالہ ناکہ حیدرآباد

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بیان کا خلاصہ بعد فجر انوار القرآن میں فجر مجلس ہوئی مجلس کے بعد ناشتے کا نظم تھا ناشتے کے دوران مجلس جس میں مقامی علماء کرام تشریف فرما تھے ناشتے کے دوران حضرت والا دامت برکاتہم سے مختلف چیزوں کے بارے میں پوچھتے رہیں حضرت والا جواب دیتے رہیں خاص طور پہ امرد کے مضمون کی کیا اہمیت ہے اور اس کے علاوہ حضرت والا کے تعلیمات سے متعلق گفتگو فرماتے رہے ماشاءاللہ

حضرت والا دامت برکاتہم اس قدر کم آرام کے باوجود ہر لمحہ دین کی بات فرمانا اللہ تعالیٰ حضرت والا دامت برکاتہم کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ریحان طائر بھائی کا شعر ہے رہا جو محروم دید اختر وہ میرے مرشد سے آملے وہ اپنی صحبت سے میرے مرشد کو اپنے جیسا بنا گیا ہے

صبح ساڑھے گیارہ بجے بیان مدرسہ انوارالقرآن پردہ سے مدرسہ بنات میں بڑی تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں صبح ساڑھے گیارہ کا بیان مدرسہ انوارالقرآن حیدرآباد میں شروع ہوا، بیان کے آغاز میں جناب مصطفی صاحب  نے ہے بری یہ کلی بڑھ گئی بے کلی اشعار پڑھے بیان کے کچھ عنوانات شروع میں موبائل کے نقصانات۔خواتین کو ریا سے بچنے کی نصیحت۔مارکیٹ کے نقصانات۔ ناول کے نقصانات۔ بری دوستی سے متعلق۔ اشعار۔ ہےبری یہ گلی کے ذریعے نصیحت۔ چند پُرلطف مزاحات اور نصائح۔ چوہے اور بلی کا واقعہ۔ مینڈک اور چوہے کاواقعہ۔

علمائے ربانیین بننے کا طریقہ حضرت تھانوی رحمتہ اللہ علیہ ، تقوی کے انعامات۔ عاملین سے بچنے کی نصیحت ۔ زبان کی حفاظت سے متعلق ۔ امرد سے احتیاط کا مضمون ،فوٹو گرافی سے متعلق ،طالبات کو تقوی سے رہنے کی نصیحت ۔ قرآن پاک سے دل لگائیں ۔ شرعی پردہ حدیث پاک ۔ خواتین کا بلیک میل ہونا نصائح۔

مدرسہ بنات مردوں سے پڑھانے کے نقصانات۔ تقریب ختم بخاری میں ھونے والی خرافات کی اصلاح،استاد کے ادب کے متعلق نصیحت ۔ حضرت شیخ الحدیث رحمتہ اللہ علیہ کاواقعہ ،استاد کادل مٹھی میں لے لو۔ علم نافع کے لئے جان لڑا کر نظر کی حفاظت۔ درد بھری دعا

دورانیہ 1:41:58

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries