سفر سندھ :مغرب  ۴      مئی      ۴ ۲۰۲ء     : ہمارے اکابرین کو دیکھیں وہ کیسے تھے      ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:بمقام:جامع مسجد سبز آرائیاں حیدرآباد

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

صبح ساڑے گیارہ بجے جامعہ انوار القرآن میں بہت اہم بیان ہوا بڑی تعداد میں مستورات بھی شرعی پردے سے دوسری جگہ بیان سن رہی تھیں۔ بعد نمازِ ظہرحضرت والا دامت برکاتہم حجرے میں تشریف لائے احباب جمع ہو گئے حضرت والا دامت برکاتہم نے فرمایا کہ جس جگہ تصویر کشی ہوتی ہو وہاں جانا جائز نہیں، فتاوی شامیہ کا حوالہ فرمایا باقی کسی کو حقیر سمجھنا جائز نہیں اس بارے میں نصیحت فرماتے رہے کھانے کے دوران بھی مسلسل نصیحتیں فرماتے رہے پھر مختصر مزاح کی مجلس ہوئی مدرسے کے مہتمم صاحب اور اساتذہ کرام تشریف فرما تھے

پھر سوا گھنٹہ قیلولہ فرمایا عصر کی نماز کے بعد حضرت والا دامت برکاتہم حجرے میں تشریف لے آئے کچھ احباب کے وائس پیغامات کے جواب ارشاد فرمائے پھر چائے نوش فرما کر مغرب بعد بیان کے لئے روانہ ہوئے اور سات بجے جامع مسجد سبز آرائیں پہنچے جہاں احباب کرام منتظر تھے اس مسجد کا سنگ بنیاد حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ علیہ کے بھتیجے حضرت مولانا شبیر احمد تھانوی رحمتہ اللہ علیہ نے 1953 میں رکھا اور آج 71 برس بعد حضرت حکیم الامت رحمۃ اللّٰہ علیہ کے روحانی پرپوتے حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کے فیض سے امت کو سیراب فرمانے حاضر ہیں جامع سبز مسجد آ رائیاں بیان کے چند نکات۔

شروع میں فوٹو گرافی سے متعلق ارشاد ات۔ بال کیسے ہونے چاہیے ہمارے  اکابرین کے بال کیسے تھے میں نے جن جن اکابرین کو دیکھا حضرت مولانا عبید اللہ خالد صاحب ،مولانا عادل شہید صاحب ،مولانا شیخ سلیم اللہ خان صاحب ،مفتی فضل الرحیم صاحب ،مفتی عبد الروف سکھروی صاحب ،مفتی رفیع عثمانی صاحب حضرت شیخ الاسلام صاحب مفتی محمد طیب صاحب جامعہ امدادیہ فیصل آباد مفتی محمد زاہد صاحب فیصل آباد جتنے اکابرین جن کو میں نے دیکھا کہ کے ایسے بال نہیں دیکھے

امرد سے احتیاط کا مضمون جنہوں نے لڑکوں سے احتیاط نہیں کی ان پر آ نے والے عذاب کا تذکرہ / ہم یہود ونصاری کی ایسے نقل کرتے ہیں جیسے ہمارے سارے چہیتے لندن امریکہ اور کینیڈا میں ہیں ایسا لگتا ہے کہ مدینہ شریف میں ہمارا کوئی نہیں۔ درد بھرے انداز میں اتباع سنت کی تعلیم ۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا جذب کا واقعہ۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کا تذکرہ۔

دورانیہ 51:05

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries