سفر سندھ :عشاء   ۴      مئی      ۴ ۲۰۲ء     : ایمان دار تاجر کون لوگ ہیں       ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:الخیر مسجدنزد الفاروق اسکول ریشم بازارحیدرآباد

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

جامع مسجد سبز آرائیاں میں بعد مغرب بیان ہوا تھا مسجد سے سوا آٹھ بیان فرما کر جامع مسجد الخیر ریشم بازار کے لئے روانہ ہوئے راستے میں چند وائس پیغامات کے جوابات فرما کر ارشاد فرمایا کہ جو جس جگہ کا بڑا ہے اسکی رعیت کا اس سے سوال ہو گا ۔ اس لئے اپنے اسٹاف پر دین کی خوب محنت کرنی چاہیے کتاب پڑھ کر سنائیں ڈریس کورڈ شلوار قمیص رکھیں تاکہ پینٹ شرٹ میں نہ آئیں ۔ اس سے رزق میں بھی برکت ہوگی اسٹاف کی نیکی کا اثر کاروبار پر بھی پڑے گا ایک صاحب نے بتایا کہ حضرت والا دامت برکاتہم سے تعلق کے بعد سے دس اسٹاف داڑھی رکھ چکا ہے اور ان کو داڑھی کی وجہ سے الگ ہدیہ بھی دیتا ہوں تو حضرت والا دامت برکاتہم نے بہت خوشی کا اظہار فرما کر فرمایا ایسا ہی کرنا چاہیے۔

جامع مسجد الخیر چونکہ مارکیٹ میں تھی تو گاڑی کا راستہ نہ تھا حضرت والا دامت برکاتہم پارکنگ کی جگہ سےآٹھ منٹ پیدل تشریف لے گئے امام صاحب جناب مولانا محمد آصف میمن صاحب خلیفہ مجاز بیعت پیارے مرشدی مدظلہم نے بتایا کہ 49 برس پرانی مسجد ہےاس مارکیٹ میں تین ہزار دکانیں اور دو ہزار گودام ہیں اور فرمایا 49برس میں پہلی بار اتنے بڑے اللہ والے تشریف لائے ہیں اللہ تعالی مرشدی دامت برکاتہم کو کروڑوں جانیں عطا فرمائے ہم سب کو پہچان والی آنکھیں نصیب فرمائے۔

بعد عشاء پہلے مرشدی دامت برکاتہم کہ چھوٹے صاحبزادے جناب حافظ فرقان صاحب نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت میں اشعار سنائے۔ اس کے بعد حضرت والا دامت برکاتہم نے بیان فرمایا علماء کرام اور تاجران بڑی تعداد میں موجود تھے۔

بیان کا خلاصہ۔ قیامت کے دن مال و اولاد کام نہ آئے گا۔ ایمان دار تاجر کا انعام کون سی اولاد کام آئے گی۔ قلب سلیم کی تفسیر ۔ ایک تاجر کا دوسرے تاجر پر حسد کرنا کینہ رکھنا اس کا علاج۔ اولاد جو کام آئے گی ۔واقعات بازار بری جگہ ہے تو کیا دکانیں بند کر دیں ؟ عجیب وغریب جواب ، مارکیٹ میں رہتے ہوئے اللہ والا کیسے بنیں عجیب و غریب ملفوظات۔ آخر میں درد بھری دعا۔ بیان کے بعد سب سے مصافحہ فرمایا پھر مولانا آصف میمن صاحب کے حجرے میں ان کے اسرار پر تشریف  لے گئے  جہاں کچھ تاجران بھی موجود تھے حضرت والا دامت برکاتہم کو بار بار آنے کی دعوت دی حضرت والا دامت برکاتہم نے تجارت میں تقوی سے کس طرح رہیں قیمتی نسخے ارشاد فرمائے۔

دورانیہ 1:38:31

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries