سفر سندھ :مغرب     ۶         مئی      ۴ ۲۰۲ء     : بچوں کی تربیت کی فکر          ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:بلال مسجد کوہسار سوسائٹی حیدرآباد

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد عشاء الخیر مسجدنزد الفاروق اسکول ریشم بازارحیدرآباد کے بعد لوگوں کا ہجوم تھا حضرت والا نے سب سے مصافحہ فرمایا مسجد عائشہ میں صبح بیان کے بعد ایک اور مدرسہ بنات مدرسہ روضتہ الصالحات سے فون آیا کہ چار سو طالبات کو اگر حضرتِ والا دامت برکاتہم کچھ نصیحت فرما دیں حضرتِ والا دامت برکاتہم وہاں تشریف لے گئے الگ جگہ سے مائیک کے ذریعے ۲۱ منٹ بیان فرمایا

جس میں نظر کی حفاظت ۔۔مدرسے آنے جانے میں نظر کی حفاظت ۔۔نامحرم سے پڑھنا۔۔مردوں سے پردے سے پڑھنے کے نقصانات۔۔واقعات،وین میں آتے جاتے وقت کی احتیاطیں اسکے بعد کوہسار خانقاہ اختریہ تشریف لے گئے پہلے ظہر کی نماز ادا کی پھر کھانا تناول فرمانے کے بعد قیلولہ فرما کر مدرسہ مظاہر العلوم حیدرآباد تشریف لے گئے

جامعہ کے بانی مفتی وجیہ الدین رحمۃ اللہ علیہ جو کہ خلیفہ تھے حضرت مولانا مسیح اللہ جلال آبادی اور مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ کے ان کے صاحب زادے جناب مفتی فصیح الدین صاحب نے گزشتہ دن فون پر جامعہ آنے اور بیان فرمانے کا فرمایا تھا نماز سے پندرہ منٹ پہلے حضرت والا دامت برکاتہم جامعہ پہنچ کر پہلے حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات فرمائی انھوں نے  حضرت والا کی آمد پر بہت زیادہ خوشی کا اظہار فرمایا پھر حضرت مہتمم صاحب کے ہمراہ مسجد تشریف لے گئے اور بعد نماز ایمان افروز مختصر مگر جامع بیان فرمایا

یہ دونوں بیان ان شاء اللہ جلدی جاری کردیئے جائیں گے بیان کے بعد حضرت والا دامت برکاتہم نے حضرت مہتمم صاحب کے ہمراہ چائے نوش فرما کر جامع مسجد بلال کوہسار کے لئے روانہ ہوئے جہاں مغرب بعد بیان کی ترتیب ہے بعد مغرب جامع مسجد بلال کوہسار سوسائٹی میں بیان ہوا۔۔

اہم نکات ۔۔۔ یہود ونصاری نے محنت کی موبائل گھر گھر پہنچا دیا ہم محنت نہیں کرتے ۔۔

مفہوم حدیث جو جس حال میں مرے گا اسی حال میں اٹھایا جائے گا ۔۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نقل سمجھ نہیں آتی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا حضرت حفصہ رضی اللہ عنھا کی نقل سمجھ نہیں آتی یہود و نصاری کی نقل کرتے ہیں ایسا عمل ہو کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوش ہو جائیں کہ امتی آرہا ہے ،

اولاد اور گھر والوں پر محنت کریں انکو محبت دیں انکے لئے روتے نہیں، اللہ سے مانگتے نہیں ۔۔۔محنت کتنی کی بچوں کو جوگھر بنایا ہوا ہے کمرے میں نیٹ لگا کر دیا ہوا ہے۔۔۔ واقعات سنتے ہیں بچوں پر ظلم کے لیکن سبق نہیں لیتے۔۔۔ اللہ سے مانگیں اور کام نہ بنے ممکن نہیں۔۔

آخر کے پندرہ منٹ والدین کے حقوق سارا مجمع اشکبار تھا۔۔ اپنے گھر کی اصلاح کے لئے ایک یہ بیان سن لیں انشاء اللہ دل کی دنیا  بدل جائے گی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries