سفر سندھ :عشاء     ۵          مئی      ۴ ۲۰۲ء     : موبائل کے غلط استعمال سے اپنے مالک کو ناراض نہ کریں 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:جامع مسجد مدنی نزد بھٹائی ہسپتال

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد مغرب بلال مسجد کوہسار سوسائٹی میں بیان ہوا

بعد بیان حضرت والا دامت برکاتہم مدنی مسجد لطیف آباد کے لئے تشریف لے گئے جہاں عشاء بعدبیان کی ترتیب تھی شروع میں مصطفی بھائی نے اشعار پڑھے۔ آج کی اس مجلس کا رنگ سب مجالس سے جدا تھا بروز اتوار پانچ مئی کا یہ چھٹا بیان تھا۔ شروع میں موبائل سے متعلق اشکبار آنکھوں سے نقصانات بیان فرمائے

کہ اللہ کو ناراض نہ کریں کیا ہمیں کبھی گناہ کرتے وقت خیال آیا کہ احد کے میدان میں ستر شہید ہوئے طائف کے میدان میں نعلین مبارک خون سے ایسے بھر گئے کہ پاؤں مبارک باہر نہیں نکل رہا تھا ہم نے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خون مبارک اتنا سستا کر رکھا ہے غزوہ خندق میں شکم مبارک پر پتھر کبھی سوچا؟ چھپ کر گناہ کیا مطلب یہ کہ ایمان مضبوط ہےپھر بھی مایوس نہ ہوں اسکول کالج کے نوجوانوں کو حقیر سمجھنا تکبر ہے۔۔

اخلاق کے متعلق احادیث۔ اسکے بعد تقریبا ایک گھنٹہ احادیث مبارکہ صحابہ کے واقعات سے خوش طبعی اور اخلاقیات کا مضمون ۔۔امرد سے متعلق دوسری شادی سے متعلق مضامین بیان ہوئے۔۔ آخر میں اشکبار آنکھوں سے دعا۔۔

بیان کے بعد مصافحہ فرمایا۔۔ ساڑے گیارہ پر مسجد سے روانہ ہوئے،رہائش گاہ خانقاہ اختریہ کوہسارکے لئے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries