سفر سندھ :۱۱:۳۰ بجے    ۶           مئی      ۴ ۲۰۲ء     : طلباء کرام کی تربیت کس طرح کریں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مدرسہ ریاض العلوم حیدرآباد

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد عشاء 5 مئی کو مدنی مسجد لطیف آباد میں بیا ن ہوا تھا۔

بیان کے بعد خانقاہ پہنچ کر پہلے حضرت دادا شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے بذریعہ فون بات فرمائی پھر کھانے کے دوران اور بعد دین کی بات فرماتے رہے تقریبا دو بجے آرام فرمایا۔

اللہ تعالی پیارے مرشدی دامت برکاتہم کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس قدر کم آرام اور امت کے لئے کیسی تڑپ۔۔

پھر فجر بیان بلال مسجد کوہسار میں ہوا تھا جو کل جاری ہوچکا۔۔ بیان کے بعد مصافحہ فرما کر خانقاہ اختریہ کوہسارکے لئے روانہ ہوئے ناشتہ فرما کر دو گھنٹے آرام فرمایا پھر تیار ہوکر گیارہ بجے مدرسہ جامع ریاض العلوم حیدرآباد کے لئے روانہ ہوئے جہاں ساڑھے گیارہ بجے بیان کی ترتیب تھی اور پھر یہاں سے ٹنڈو جام کے لئے روانگی ہوئی۔۔ مدرسہ ریاض العلوم حیدرآباد کے بیان کے کچھ اہم نکات۔۔

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے بچپن کے حالات ۔ چھٹیاں کیسے گزاریں۔۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ طلباء کو دیکھ کر فرماتے تم ہر قبیلے کے پھول ہو۔ امرد سے احتیاط کا مضمون۔۔ حسن کبھی برائے عذاب ہوتا ہے۔۔ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی تڑپ ۔۔ اے اللہ میں نے آ پ کے پیاروں کی نقل کی ہے مجھے محروم نہ فرما۔ جو مچھلی کو پانی سے تڑپ ہے ایسی تڑپ عطا فرما۔ ہم سو فیصد تقوی سے رہیں ہو سکتا ہے اپنے مدرسے میں ہی ستائے جائیں۔ غیبت کا مضمون۔

حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی استقامت انتقال کے بعد کی کرامت۔ امام محمد رحمۃ اللہ علیہ طلباء کرام کی تربیت کس طرح کریں ۔ علم ادب سے ملتا ہے۔ واقعہ حضرت شیخ الحدیث رحمۃ اللہ علیہ ۔ حضرت سالم رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ ۔۔ دعا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries