سفر سندھ :عشاء      ۶           مئی      ۴ ۲۰۲ء     : ساس بہو کے جھگڑے اور ان کا حل   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:بلال مسجد میر کالونی ٹنڈو جام

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بیان کے بعد مصافحہ فرمایا اور جامع مسجد بلال  ٹنڈو جام کے لئے روانہ ہوئے انتہائی اہم بیان

جس میں پوری زندگی گزارنے کا سنت کے مطابق پورے بیان میں حضرت والا دامت برکاتہم انتہائی جوش کی کیفیت تھی اشکبار آنکھوں سے پورا بیان فرمایا اس قدر آنسو نکل رہے تھے لیکن ایسی کیفیت تھی کہ حضرت والا کو ٹشو بھی لینے کی ہمت نہ تھی انشاءاللہ تعالی جو یہ بیان سن لے گا انشاءاللہ تعالی اللہ تعالی کی محبت میں مست ہو جائے گابیان کا اکثر حصہ میں اردو سندھی ملی ہوئی ہے۔۔

امت کا ایسا درد کہ ترجمانی کے لئے الفاظ میں سکت نہ دے سکے۔۔ آخر میں بہت زیادہ آہ و فغاں سے گناہوں سے بچنے کی تلقین اور درد بھری دعائیں چھوٹے چھوٹے بچوں کو سسکیوں اور آہوں سے دعا میں روتاہوا دیکھا۔

اللہ تعالی سیدی ومرشدی دامت برکاتہم وعمت فیوضھم کی قدر دانی نصیب فرمائے حضرتِ والا دامت برکاتہم جہاں تشریف لے گئے حضرت والا رحمۃ اللّٰہ علیہ کے شعر کے مصداق ہوئے

اک قلب شکستہ کے اور آہ وفغاں کے ساتھ۔

میں چل رہا ہوں مشعل سنت لیے ہوئے

بیان تو مکمل ہی ایسا ہے کہ ہر ہر جملہ آب زر سے لکھا جائے۔۔ چند عنوانات۔

خاندان کی رسومات کی اصلاح۔۔ علماءکرام ائمہ کرام کے ادب کی تلقین۔۔ واقعہ ایک جگہ جمعہ میں امام صاحب کے ساتھ ہونے والا سلوک ۔۔۔ اپنی جیپوں پر اکڑیں نہیں یہ سب قبر میں کام نہ آ ئیں گے۔۔ موبائل کا فتنہ شوہر کا بیوی کو فلمیں دکھانا بے حیائی کی انتہا۔۔ ساس بہو کے جھگڑے اور ان کا حل۔۔ کتنے مسلمان موبائل کے چکر میں دہریے ہورہے ہیں۔۔ بیوی کے حقوق۔ شوہر کے حقوق۔۔ بچوں کی تربیت۔۔ جذب کے واقعات حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ۔۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت وحشی رضی اللہ عنہ ۔۔ دو خواتین کا جذب۔۔ نئی مسلمان بچی حرا کے ایمان لانے کا واقعہ۔۔ حضرت ابو مسلم خولانی رحمۃ اللہ علیہ ۔۔ حلال و حرام کے متعلق۔ اور درد بھری دعا

دورانیہ 2:02:19

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries