سفر سندھ :عصر       ۷           مئی      ۴ ۲۰۲ء     : طلباء کرام کے لئے اہم نصیحتیں    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام: جامعہ دارالعلوم مظاہر العلوم حیدرآباد

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد عشاء الخیر مسجدنزد الفاروق اسکول ریشم بازارحیدرآباد کے بعد لوگوں کا ہجوم تھا حضرت والا نے سب سے مصافحہ فرمایا مسجد عائشہ میں صبح بیان کے بعد ایک اور مدرسہ بنات مدرسہ روضتہ الصالحات سے فون آیا کہ چار سو طالبات کو اگر حضرتِ والا دامت برکاتہم کچھ دیر بیان ہوا تھا جس کی تفصیل گذر چکی اسکے بعد کوہسار خانقاہ میں کھانا تناول فرمانے کے بعد قیلولہ فرما کر مدرسہ مظاہر العلوم حیدرآباد تشریف لے گئے جامعہ کے بانی مفتی وجیہ الدین رحمۃ اللہ علیہ جو کہ خلیفہ تھے حضرت مولانا مسیح اللہ جلال آبادی اور مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ کے ان کے صاحب زادے جناب مفتی فصیح الدین صاحب نے گزشتہ دن فون پر جامعہ آنے اور بیان فرمانے کا فرمایا تھا نماز سے پندرہ منٹ پہلے حضرت والا دامت برکاتہم جامعہ پہنچ کر پہلے حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات فرمائی انھوں حضرت والا کی آمد پر بہت زیادہ خوشی کا اظہار فرمایا پھر حضرت مہتمم صاحب کے ہمراہ مسجد تشریف لے گئے اور بعد نماز ایمان افروز مختصر مگر جامع بیان فرمایا بیان کے مختصر نکات

خطبہ ،قیامت کے دن مال و اولاد کام نہیں آئے گا الخ ۔ برکت والا طالبعلم کون ھوتا ھے،حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ یا اللہ یہ طلباء کرام مختلف علاقوں سے اپنا گھر بار چھوڑ کر آئے ہیں انکی برکتوں سے محروم نہ فرما۔۔ مشہور مدرسے میں پڑھنا منع نہیں اکڑنا منع ہے۔۔ دل تو اللہ تعالی کے رہنے کی جگہ ہے لیکن ہم نے موبائل کو بسایا ہوا ہے۔۔ کس کس نے چھٹیاں تقوی سے گزاریں اپنافیصلہ خود کر لیں۔۔ کتنے بھی بیان ہو جائیں تقوی نہیں تو ڈھول کی طرح خالی ہیں۔۔ بالوں کے متعلق۔۔ غیبت کا گناہ اساتذہ کرام کی غیبت ۔۔ مہتمم صاحب کی غیبت ۔۔ مولانا صدیق باندہ والے کا ملفوظ ۔۔ طلباء کرام آج وقت ہے اصلاح کروا لو کل جب مدرس، امام، ناظم ،شیخ الحدیث بن جاؤ گے اس وقت اصلاح کافی مشکل ہے ۔۔ جناب تحسین صاحب کا واقعہ ۔۔ شیخ الحدیث رحمہ اللہ کا واقعہ، درد بھری اشکبار آنکھوں سے دعا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries