فجر مجلس       ۹           مئی      ۴ ۲۰۲ء     : معصیت انسان کے لئے نہایت ہی  مضر ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

01:42) بیان کرنے والے اور سننے والے کے لیے حضرت والا رحمہ اللہ کی خاص نصیحت کہ سب عمل کی نیت کریں۔۔۔

03:21) جس سے مناسبت ہو اس سے اصلاح کرانی چاہیے بیعت ہونا کوئی فرض نہیں ہے۔۔۔

04:07) مناسبت کی علامات کیا ہیں؟۔۔۔

05:31) اصلاح سے متعلق حضرت مولانا صدیق باندوی رحمہ اللہ اور حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔۔

08:30) خلافت نامہ کوئی جنت کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے ان باتوں سے اکڑ آتی ہے کہ میں کچھ ہوں ۔۔۔ کچھ ہونا مرا ذلت و خواری کا سبب ہے یہ ہے مرا اعزاز کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں۔۔

09:35) تکبرکو مٹانے کے لیے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ایک علاج۔۔۔ حضرت حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ اشرف علی تمام مسلمانوں سے ارذل ہے، سارے مسلمانوں سے کمتر ہے فی الحال۔ یعنی اس حالت میں بھی سب مسلمان مجھ سے اچھے ہیں کیونکہ کیا معلوم کہ کس کی خوبی اللہ کے یہاں پسند ہے۔ اللہ ہی جانتا ہے اور فرمایا کہ تمام کافروں سے اور جانوروں سے میں بد تر ہوں فی المال یعنی انجام کے اعتبار سے یہ دو جملے خو ب یاد کرلیجیے کہ میں تمام مسلمانوں سے بدتر فی الحال۔

10:35) سفر کی مختصر کارگزاری۔۔۔ہمیں باہر ملک جاکر دین کی خدمت کا ہی کیوں شوق ہوتا ہے ؟یہاں رہ کر ایسے ایسے علاقوں میں دین پھیلانے کی فکر کیوں نہیں ہے جہاں کوئی دین کی بات بتانے والا نہیں ہے۔۔۔

18:04) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:اِرشاد فرمایاکہ معصیت انسان کے لیے نہایت ہی مضر ہے۔۔۔

23:48) سفر میں کسی جگہ کی بات کہ ایک جگہ جانا ہوا جہاں چھوٹے چھوٹے بچوں کے بڑے بڑے بال ہیرو بنے ہوئے ہیں۔۔۔

24:59) استغفار پر چار انعامات۔۔۔

26:23) توبہ سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:۔۔۔

27:56) کوئی بھی نیک عمل کرنے کے بعد کی دُعا۔۔۔

29:06) جس مصلے پر خانہ کعبہ یا مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر بنی ہوئی ہو اس سے متعلق ادب اور دیگر آداب۔۔۔

دورانیہ 30:28

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries