عشاء مجلس       ۱۰            مئی      ۴ ۲۰۲ء     : اہل اللہ سے مناسبت علامتِ سعادت ہے        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:19) حسبِ معمول حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب حقوقِ شیخ اور آدابِ شیخ سے تعلیم ہوئی۔۔۔

03:20) حضرت نے بیان سے پہلے فون پر ایک ضروری بات کی اس سے متعلق فرمایا کہ کسی سے بہت ضروری بات کرنی تھی اور دُنیا کی بات بھی نہیں تھی اس وجہ سے یہاں بات کردی ورنہ مسجد میں دُنیا کی باتیں کرنا جائز نہیں یہ ہمارے بزرگوں کا طریقہ ہے کہ بتا دینا چاہیے تاکہ کوئی برباد نہ ہو۔۔۔

09:53) مصاحبِ اہل اللہ پر تقویٰ کی زیادہ ذمہ داری ہے: دوستو! اسی لیے عرض کرتا ہوں کہ اللہ والوں کے ساتھ رہو تو اور زیادہ محتاط رہو کیوںکہ اللہ تعالیٰ دیکھتے ہیں اتنی اچھی صحبتوں میں بھی یہ ظالم اپنی بدمعاشیوں سے باز نہیں آتا، نظر کی خباثتوں سے باز نہیں آتا۔ اس کو تو بہت زیادہ محتاط ہونا چاہئے کیونکہ اس کو اللہ تعالیٰ نے کونوا مع الصدقین کی نعمت سے نوازا ہے۔ نعمت پاجانے کے بعد نعمت دینے والے کا شکریہ اور زیادہ ہوجاتا ہے یا نہیں؟ اس کو ایک نعمت حاصل ہے۔ وہ کیا ہے صحبت صالحین۔

11:12) شکرِ حقیقی اور اس کی دلیل قرآن پاک سے: اس نعمت کا شکریہ کیا ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ شکریہ تو ادا کرتا ہوں کہ اللہ تیرا شکر ہے اللہ تیرا شکر ہے لیکن شکرِ حقیقی گناہوں کو چھوڑنا ہے۔ دلیل پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: ولقد نصرکم اللہ ببدر اے اصحابِ بدر! اے بدر کی جنگ لڑنے والے صحابہ! تمہاری مدد کی خدائے تعالیٰ نے اور تم کو فتح عطا ہوئی۔ وانتم اذلۃ یہ جملہ حالیہ ہے حالانکہ تم بہت کمزور تھے۔ فاتقوا اللہ پس تم میری نافرمانی مت کرنا۔ لعلکم تشکرون۔ (پ۴، سورۂ آل عمران ۱۲۳) تاکہ تم شکرگزار بندے بن جاؤ۔۔۔

13:52) سفرکی کچھ کارگزاری۔۔۔ایک مسجد کی بات جہاں جمعہ کی پہلی اذان کافی دیر پہلے ہوتی تھی حضرت والا نے شریعت کا مسئلہ بتادیا۔۔۔الخ

19:41) بس اختر اس مسجد میں یہ اعلان کرتا ہے کہ اصلی شکرگزار وہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کو چھوڑدے۔ حرام کھانا چھوڑدے۔ حرام نظر چھوڑدے۔ جتنے بھی گناہ ہیں سب سے توبہ کرلے۔ اسی میں ایک یہ بھی ہے کہ داڑھی ایک مشت رکھ لے۔

23:05) سچا مرشد عظیم الشان نعمت ہے: اس زمانہ میں جس کو اللہ تعالیٰ سچا مرشد عطا فرمادے سمجھ لو کہ اس پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل ہے۔ میرے شیخ اس بات کو کہہ کر رونے لگتے تھے کہ اگر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نے پوچھا کہ عبدالغنی ہم نے تجھے حکیم الامت مجدد الملت تھانوی جیسا پیر دیا تھا تو نے اس کا کیا شکر ادا کیا تو یہی کہوں گا کہ اے اللہ! اس نعمت کا شکر مجھ سے ادا نہیں ہوسکا اور حضرت یہ کہہ کر رونے لگتے تھے۔ کسی کو سچا پیر مل جائے تو یہ عظیم الشان نعمت ہے۔

25:48) اہل اللہ سے مناسبت علامتِ سعادت ہے: اب مولانا رومی بیان کرتے ہیں کہ اگر کوئی گنہگار بندہ چاہے وہ شراب پیتا ہو، داڑھی بھی نہ رکھتا ہو، بے نمازی بھی ہو، لیکن وہ کسی ولی اللہ کو دیکھ کر خوش ہوجائے تو سمجھ لو کہ یہ کسی وقت ولی اللہ ہونے والا ہے۔ یہ اللہ کا کچھ عاشق ضرور ہے اس کے اندر عشقِ الٰہی کے جراثیم موجود ہیں۔ اللہ والوں کو دیکھ کر جس شخص کا دل خوش ہوجاوے تو سمجھ لو کہ اس کے دل میں بھی اللہ تعالیٰ کی محبت موجود ہے۔

26:05) ڈانٹ سے متعلق نصیحت۔۔۔نفس کا ڈینٹ ڈانٹ سے نکلتا ہے۔۔۔

29:49) اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں ہیں ان نعمتوں کاشکر ادا کرنا چاہیے۔۔۔

40:31) اللہ تعالیٰ نے ہمیں گناہ چھوڑنے کی ہمت دی ہے لیکن ہم اس ہمت کو استعمال نہیں کرتے۔۔۔

41:19) اللہ والوں کی صحبت سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کاملفوظ۔۔۔

45:14) صحبت اہل اللہ کےفوائد۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ۔۔۔

47:56) صحبت اہل اللہ سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کی مثال۔۔۔

50:20) دُعائیہ پرچیاں ۔۔۔

دورانیہ 52:00

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries