مرکزی بیان      ۹             مئی      ۴ ۲۰۲ء     : دینی مدارس یہ اسلام کے قلعے ہیں         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

06:53) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔ ہم نے دیکھا ہے ترے چاک گریبانوں کو آتشِ غم سے چھلکتے ہوئے پیمانوں کو

06:54) خلوتِ غاَر حرا سے ہے طلوعِ خورشید کیا سمجھتے ہو تم اے دوستو ویرانوں کو اس شعر کی حضرت والا دامت برکاتہم نے تشریح فرمائی کہ یہاں ویرانوں سے مراد یہ نہیں کہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جنگلوں میں چلے جاؤوالدین بھی ہیں بیوی بچے بھی ہیں سب کے حقوق کا خیال رکھنا ہے ،ویرانوں سے مراد یہ ہیکہ دل کو گناہوں سے ویران کرو اور گناہوں کے جنگل کو آگ لگا دو اور اللہ تعالیٰ کی محبت کو حاصل کر لو ۔۔۔

09:53) دُنیا کو لات نہیں مارنا بلکہ دُنیا نام ہے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے کا اللہ تعالیٰ کو راضی کرکہ دُنیا کو حاصل کرو یہ دُنیا بھی دین بن جائے گی۔۔۔

11:14) سفر کی کچھ کارگزاری۔۔۔ہمارے بزرگوں نے دین کو پھیلانے کے لیے کتنی مشقتیں اُٹھائیں اگر ہمیں ذرامشقت ہو جائے تو کیا ہوا،گاؤں کی بات کہ کیسے کیسے راستے ہیں اور کیا حالات ہیں۔۔۔ماشاء اللہ جہاں جائیں علماء ملیں گے۔۔۔

18:09) اللہ کے عاشقوں کو دیوانہ کیوں کہتے ہیں؟۔۔۔

22:12) عقلمند لوگ کون ہیں؟۔۔۔اللہ تعالیٰ عقل سے نہیں ملتے،اگر عقل کے پیچھے چلے تو برباد ہوئے یہ جتنے بھی دہریے ہیں کیوں دہریے ہوئے؟۔۔۔

28:06) مفتی انوارالحق صاحب نے دوبارہ اشعارشروع کیے۔۔۔ اہلِ دنیا کو ہے راس آئی یہ فانی دنیا نعرۂ عشق و محبت ترے مستانوں کو

29:39) اہلِ دنیا کو ہے راس آئی یہ فانی دنیا نعرۂ عشق و محبت ترے مستانوں کو حضرت والا نے فرمایا کہ یہاں مستانے سے مراد یہ نہیں کہ گریباں پھاڑ ڈالیں۔۔۔

30:39) حسنِ فانیٔ بتاں پر مرے کرگس لیکن آہِ صحرا ہو مبارک ترے دیوانوں کو

32:39) حسنِ فانیٔ بتاں پر مرے کرگس لیکن۔۔۔بُتاں یہ بت کی جمع ہے۔۔۔جتنے بھی گناہ ہیں یہ لڑکے لڑکیاں یہ سب بت ہیں،کرگس گِد کو کہتے ہیں جو مردہ لاشوں کو نوچتا ہے تو جو فانی بُتوں کے پیچھے جاتا ہے ان کے پیچھے مرتا ہے تو گویا کہ وہ بھی کرگس ہے یعنی گِد ہے اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر ان فانی بُتوں کے پیچھے مرتا ہے۔۔۔

35:55) خانقاہ اور دیگر دینی اداروں میں قیام سے متعلق جو اُصول وضوابط ہوتے ہیں یہ وہاں کے نظم وضبط کی وجہ سے ہوتے ہیں باقی ان علماء اور طلباءِ کرام کا مقام ہی الگ ہے ان کے مرتبے کو کوئی نہیں پہنچ سکتا۔۔۔

37:59) حسنِ فانیٔ بتاں پر مرے کرگس لیکن۔۔۔اس کرگس والی حرکت کو ہم چھوڑ دیں اور بازِ شاہی بنیں یعنی اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کریں اور اللہ تعالیٰ کو راضی کریں۔۔۔

39:07) دینی مدارس یہ اسلام کے قلعے ہیں پوری دُنیا اگر دین کو ختم کرنا چاہیے تو ختم نہیں کرسکتی آئے دن کفّار مسلما ن ہورہے ہیں۔۔۔

46:56) اللہ تعالیٰ کا دین اچھے اخلاق سے پھیلانا ہےحضرت قاسم نانوتوی رحمہ اللہ کا ایک واقعہ کہ ایک اہل رسومات نے حضرت رحمہ اللہ کے خلاف کفر کا فتویٰ جاری کیا حضرت قاسم نانوتوی رحمہ اللہ نے ایسے اخلاق رکھے کہ بالآخر وہ تائب ہوا اور حضرت رحمہ اللہ سے ہی بیعت ہوگیا۔۔۔

49:40) حضرت امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا ایک دہریے سے مناظرہ مختصر واقعہ۔۔۔

50:49) حسنِ فانیٔ بتاں پر مرے کرگس لیکن آہِ صحرا ہو مبارک ترے دیوانوں کو ہم نے دیوانوں سے سیکھی ہے محبت اخترؔ ہائے یہ درد کہاں ملتا ہے فرزانوں کو

53:48) اسکول لیول پر ڈرکس۔۔۔

59:10) اللہ تعالیٰ کے وجود کا انکار کرنا۔۔۔ہمارے بزرگوں نے بحث ومباحثہ سے منع کیا ہے۔۔۔

01:03:00) لالچی آدمی کھبی ترقی نہیں کرسکتا۔۔

01:19:07) ایک اللہ والے کی حکایت ۔۔

01:23:25) مالداری کب بری ہے؟

01:24:57) مالداروں کے لیے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔

01:28:12) ایک عبرت انگیز واقعہ۔

01:35:08) بیویوں کونصیحت شوہر کے حقوق سے متعلق۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries