جمعہ بیان       ۱۰            مئی      ۴ ۲۰۲ء     : توبہ کے آنسو کی محبوبیت         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

24:27) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے اور حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد سے تعلیم کی۔۔۔

24:27) علماء اور طلباء کا مقام اور مرتبہ۔۔۔حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کی بات۔۔۔

32:24) گمراہ قسم کے لوگ جو یہودیوں سے ڈگریاں لے کر آتے ہیں یہ دین کے اندر شک و شبہات پیدا کرتے ہیں اور لوگوں کے ایمان پر مختلف طریقوں سے ڈاکے ڈالتے ہیں ۔۔۔وجہ تکبّر اور بڑھائی ۔۔۔یہ تکبر اور بڑھائی ہی اللہ تعالیٰ سے دُور کرتی ہے۔۔۔

39:29) گناہ کو گناہ سمجھنے والا کامیاب ہے۔۔۔

41:37) بدگمانی سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی ایک مثال۔۔۔

42:55) اللہ تعالیٰ جسے اپنا بنانا چاہتے ہیں اس کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔۔۔ آپ چاہیں ہمیں، یہ کرم آپ کا ورنہ ہم چاہنے کے تو قابل نہیں

44:03) بدگمانی بڑا خطرناک مرض ہے۔۔۔

50:40) تینوں طرف سے ایک مٹھ داڑھی رکھنا چاروں ائمہ کے نزدیک واجب ہےلوگ اگر ستاتے ہیں تو ان کی فکر مت کریں بس اللہ تعالیٰ اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو راضی رکھنے کی فکر کیجیے ،حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔۔

55:43) غم دُکھ اورپریشانی۔۔۔آج ان پریشانیوں کی وجہ بھی ہم خود ہیں ہم اپنے خرچے کم نہیں کرتے اور پھر پریشان ہوتے ہیں،اس سفر میں ایسی ایسی جگہ جانا ہوا کہ جہاں کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں تھی وہ کیسی زندگی گزار رہے ہیں بس اپنے سے کم نعمت والوں کو دیکھیں۔۔۔

59:37) اللہ تعالیٰ کی مختلف نشانیاں اور نعمتیں۔۔۔ان نعمتوں کا شکر ادا کریں اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچیں۔۔۔جو قسمت والے ہوتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی ان نشانیوں میں غور کرتے ہیں۔۔۔

01:01:16) شیطان سے بڑا دشمن ہمارا نفس ہے۔۔۔

01:04:02) کتنے بھی گناہ ہوجائیں توبہ کے بغیر نہیں رہنا حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔۔

01:06:57) سمارٹ فون کا غلط استعمال۔۔۔یہ دوزخ کا دروازہ ہے۔۔۔

01:09:28) غم ،دُکھ، پریشانی اور گھاٹا ۔۔۔اس میں ہمارا ہی فائدا ہے بس اللہ تعالیٰ سے ہر حالت میں راضی رہنا ہے اور شکایت نہیں کرنی اور اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگتے رہنا ہے۔۔۔

01:19:03) ادب سے متعلق نصیحت۔۔۔ جانماز کا ادب کیا ہے؟

01:27:17) حج و عمرہ سے متعلق نصیحت۔۔

01:30:23) آج عملیات کے چکر میں کتنے لوگوں کو لوٹا جارہا ہے۔۔ اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے کی فکر نہیں۔۔

01:31:40) اللہ تعالی کی یاد میں رونے والی آنسووں کی قیمت۔۔

01:33:10) توبہ کے آنسوئوں کی محبوبیت حدیثِ قدسی میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’لَاَنِیْنُ الْمُذْنِبِیْنَ اَحَبُّ اِلَیَّ مِنْ زَجَلِ الْمُسَّبِحِیْنَ‘‘ گنہگاروں کا نالہ اور اُن کا رونا اور گڑ گڑاکر مجھ سے معافی مانگنا اور ان کی آہ و زاری اور اشکباری مجھے تسبیح پڑھنے والوں کی سبحان اللہ، سبحان اللہ سے زیادہ محبوب ہے

01:33:43) حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی پر کیسی آزمائش آئی لیکن حق سے نہیں ہٹے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries