عشاء  مجلس       ۱۴            مئی      ۴ ۲۰۲ء     : حصولِ محبت الٰہیہ کا بہترین نسخہ              !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:30) حسب معمول تعلیم۔۔۔

10:13) بے اصولی پر تنبیہ۔۔

11:31) فائدہ لازم پہلے ضروری ہے۔۔

14:12) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔

صرف رنگِ تقویٰ باقی رہتا ہے جس نے خدا کو نہیں پایا اور اللہ کے نام کا لطف نہ اُٹھایا وہ دنیا سے محروم گیا،کچھ نہیں لے کر گیا،آیا تو ننگا ،جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو کیا پہن کر آتا ہے؟ چڈی بھی نہیں ہوتی، آیا تو ننگا اور گیا تو کفن لپیٹ کر ۔اس کے علاوہ آپ حضرات بتائیں کہ کوئی دنیا سے اور کیا لے کر جاتا ہے مگرہاں! جنہوں نے اللہ تعالیٰ کو خوب یاد کیا ان کی روح میں انوارِ الہٰیہ یعنی ذِکر اللہ کے انوارات پیوست ہوجاتے ہیں، ان کی روح سے ان انوارات کو ساری کائنات کے سائنس داں الگ نہیں کرسکتے

16:21) رنگِ تقویٰ رنگِ طاعت رنگِ دیں تا ابد باقی بود بر عابدیں مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں تقویٰ کا رنگ، نیکی اور پرہیزگاری کا رنگ، اللہ کے ذکر کا رنگ قیامت تک اللہ والوں پر قائم رہے گا، اس کو کوئی نہیں چھڑا سکتا

20:30) مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں تقویٰ کا رنگ، نیکی اور پرہیزگاری کا رنگ، اللہ کے ذکر کا رنگ قیامت تک اللہ والوں پر قائم رہے گا، اس کو کوئی نہیں چھڑا سکتا، اللہ باقی اس کا رنگ بھی باقی، دنیا فانی اس کا رنگ بھی فانی۔ آپ دیکھیں جب جنازہ جاتا ہے تو آپ اس کے ہاتھوںمیں نوٹ کی کتنی گڈیاں دیکھتے ہیں؟ اور اس کے منہ میں کتنے شامی کباب اور بریانیاں ہوتی ہیں؟ اور اس کے ساتھ کتنی بیویاں ہوتی ہیں؟ قبر میں کون کسی کے ساتھ جاتا ہے ؎ مال و اولاد تری قبر میں جانے کو نہیں میں نے مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے کیا عمدہ شعر سنا تھا

22:05) جو اپنے لئے وہی اوروں کے لئے پسند کرتا ہوں دوستو ! میں اپنے لئے جو پسند کرتا ہوں آپ کے لئے بھی وہی پسند کرتا ہوں جو  میں اپنی اولاد کے لئے پسند کرتا ہوں اپنے دوستوں کے لئے بھی وہی پسند کرتا ہوں۔ جب میں یہ کہتا ہوں کہ اے خدا! اختر کو میری اولاد کو صاحبِ نسبت  کردے اور اولیاء والا دردِ دل عطا کردے تو یہ بھی کہتا ہوں کہ جو میرے ساتھ محبت رکھتے ہیں ان کو بھی محروم نہ فرمائیے، کیونکہ آپ کے خزانے میں کیا کمی ہے، میں صرف اپنی اولاد کے لئے کیوں مانگوں؟ میرے جو احباب ہیں وہ بھی میری روحانی اولاد ہیں لہٰذا ان کے لیے بھی مانگتا ہوں۔

23:08) خلوت میں یاد الٰہی کی عادت ڈالیں تو یہ عرض کرتا ہوں کہ کچھ دیر خلوت میں اللہ تعالیٰ کو یاد کرنے کی عادت ضرور ڈالیں، یہ نہ کہو کہ فرض نماز تو ادا کردی اب یہ کیا ضروری ہے۔ کیا اللہ کا حق صرف فرض نماز ہی ہے؟ یہ اللہ کی عظمت کا حق ہے لیکن تنہائی میں ان کو یاد کرنا یہ اللہ تعالیٰ کی محبت کا حق ہے۔ ایک شخص اپنی ماں کے پاس قبر پر گیا اور جاتے ہی قرآن شریف کی تلاوت شروع کر دی، رات کو ماں نے خواب میں کہا کہ بیٹا! ذرا دیر خاموش کھڑے رہا کرو تاکہ تم کو دیکھ لوں تو تم آتے ہی فوراً قرآن پاک کی تلاوت شروع کردیتے ہو، قرآن پاک کے انوار میں تمہارا چہرہ چھپ جاتا ہے ،ا للہ کے کلام کا تم پر غلبہ ہوجاتا ہے اورمیں تمہیں دیکھ نہیں پاتی۔

24:46) اہم نصیحت خلوت سے اور ذکر پورا کرنے سے متعلق۔۔

33:33) تو میں یہ عرض کررہا تھا کہ جو میں اپنے لئے چاہتا ہوں وہی اپنے احباب کے لئے چاہتا ہوں کہ تھوڑا سا وقت روزانہ تنہائی میں اللہ کا نام لینے کی عادت ڈالئے پھر یہ وقت نہیں ملے گا۔

33:53) اگر قبلہ رو ہو جائیے تو گھر کا کمرہ بھی کافی ہے، قبلہ رو ہوگئے تو بیوی بچے ایسے تھوڑی ہی آکر جھانکیں گے کہ ابا کیا کررہےہو! خلوت کی ایک قسم یہ بھی ہےاور اگر کبھی اللہ کہیں لے جائے اور جگہ ہو تو تنہائیوں میں بھی ٹھیک ہے۔ بہر حال جو تلاش کرتا ہے اس کو اللہ تعالیٰ ضرور مل جاتا ہے، جو خلوت چاہتا ہے اللہ تعالیٰ ضرور اس کے لئے انتظام کردیتے ہیں۔ کوئی کتنا ہی مشغول ہو کچھ منٹ ضرور تنہائی میں بیٹھ کر اﷲ کا ذکر کرے، اگر روزی میں اور اپنی مشغولیات اور مصروفیات میں یا دینی خدمات میں بہت تھک جاتا ہے تو بھی تنہائی میں دس منٹ اللہ کی یاد میں بیٹھ جاؤ، چاہے زبان کو حرکت بھی نہ دوبس اتنا ہی خیال کر لو کہ میں اللہ کے سامنے بیٹھا ہوں جیسے کوئی بچہ بیمار ہو ماں کا پیر نہیں دبا سکتا، ابا کا پیر نہیں دبا سکتا تو چارپائی پر آکر لیٹ جائے کہ ابا اماں کو دیکھ تو لوں ،دیکھنے سے بھی ان کو تسلی ہوجائے گی چاہے بات کریں یا نہ کریں۔ تو اللہ تعالیٰ کو بھی اپنے بندوں سے ایسی محبت ہے۔

37:32) تو اگر کسی دن تھکاوٹ ہو اور ذِکر کرنے کی طاقت نہ ہو تو چپ چاپ خاموش مجالست کے ساتھ حق تعالیٰ کے پاس بیٹھ جائو اور اس کے لیے روزانہ کم از کم دس منٹ مقرر کرلو، یہ دس منٹ کی خلوت اللہ تعالیٰ کے ساتھ آپ کے دنیا کے سارے کاموں کی کفالت کرے گی اور آپ کی آخرت کے سارے کاموں میں مددگار ہوگی، اس کو معمولی نہ سمجھو! یہ حق تعالیٰ کی محبت کا بہترین نسخہ ہے۔

38:45) حصول ِ محبتِ الہٰیہ کا بہترین نسخہ ایک شخص نے حکیم الامت مجد د ملت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے کہا کہ حضرت! اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہونے کا کیا ذریعہ ہے؟ فرمایاکہ دنیا میں کوئی انسان کسی انسان سے کس طرح محبت کرتا ہے؟ کوئی انسان کسی انسان سے محبت کرنا چاہتا ہے تو اس کے پاس روزانہ دس منٹ بیٹھ جایا کرے، چھ ماہ تک ایسا کرو، اس کے بعد اس کے پاس نہ جاؤ، پھر دیکھو وہ تمہیں ٹیلی فون کرے گا، آدمی بھیجے گا کہ ہمارے دوست سے پوچھو کہ کیا بات ہے آج کل نہیں آرہے ہو۔ تو جس انسان سے روزانہ ملاقات ہو اس سے محبت ہوجاتی ہے تو جب اللہ کے ساتھ روزانہ دس منٹ خلوت میں بیٹھے گا، اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا، ذِکر کی صورت بنا کر بیٹھے گا تو کیا اللہ تعالیٰ کی محبت اس کو نصیب نہ ہوگی؟

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries