فجر مجلس       ۱۶            مئی      ۴ ۲۰۲ء     :نیت کا اجر جیسی نیت ویسا پھل             !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:46) کچھ طلباء ماشاء اللہ کافی جلدی فجر کی نماز کے لیے مسجد میں آئے بہت خوشی ہوئی بس یہ وقت قیمتی ہےاس کی قدر کر لیجیے۔۔۔ ہو رہی ہے عمر مثلِ برف کم رفتہ رفتہ چپکے چپکے دَم بہ دَم

03:47) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کی بات کہ اے علماءِ کرام حفّاظِ کرام بس ایک مرتبہ یہ نیت کر لو کہ یا اللہ میرے بوڑھے والدین ہیں بیوی بچے ہیں اگر میری یہ مجبوری نہ ہوتی تو میں مفت دین کی تعلیم دیتا انشاء اللہ ،اللہ تعالیٰ اُس کو اس کا پوراثواب دے گا۔۔۔

05:43) حضرت مولانا عبدالغنی پھولپوری رحمہ اللہ کی بات کہ کتنی عبادت کرتے تھے اور ماشاء اللہ کتنی کتابیں پڑھاتے تھے اور اللہ تعالیٰ نے رُعب کتنا دیا تھا۔۔۔

08:04) پہلی صف میں بیٹھنے کی فکر رکھنی چاہیے طلباءِ کرام اور سالکین کو نصیحت۔۔۔

14:39) کچھ دیر الگ بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کو یاد کرلیں ۔۔۔ تجھ کوجو چلنا طریق عشق میں دشوار ہے تو ہی ہمت ہار ہے ہاں تو ہی ہمت ہار ہے ہر قدم پر تو جو رہرو کھارہا ہے ٹھوکریں لنگ خود تجھ میں ہے ورنہ راستہ ہموار ہے

22:32) حضرت والا رحمہ اللہ کے ساتھ حضرت والا دامت برکاتہم کا ایک سفر اور اس کا تذکرہ۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ نے ایک ایک چیز ہمیں سکھائی۔۔۔

31:22) حضرت مولانا شاہ عبدالغنی پھولپور ی رحمہ اللہ کی عبادت اور حضرت والا رحمہ اللہ کی اپنے شیخ کی خدمت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries