بیان          عشاء  ۱۹            مئی      ۴ ۲۰۲ء     :مغفرت سے طلبِ رحمت کا ربط                    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام :مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:14) تعلیم۔۔

03:20) بیان کا آغاز ہوا۔۔

06:05) بیوی پر ظلم کرنا گالیاں دینا۔۔

12:57) بدنظری پر نصیحت کہ یہ سب بدمعاشیاں ہیں۔۔

13:56) مغفرت سے طلبِ رحمت کا ربط پھر بھی اگر خطا ہوجائے تو تقویٰ ٹوٹ جائے تو پھر معافی مانگو۔ ’’اِسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ‘‘ کا حکم بتارہا ہے کہ ہم سے خطائیں ہوں گی جب ہی تو معافی مانگنے کا حکم دے رہے ہیں لہٰذا کہو: ’’رِبِّ اغْفِرْوَارْحَم‘‘ اے پالنے والے! مجھے معاف کردیجئے تو لفظ ’’رَبَّا‘‘ میں بہت عظیم الشان لطف ہے اور معافی مانگنے میں عجیب مزہ ہے، معافی مانگنا بڑا مزے دار عمل ہے۔ اس کا مزہ کچھ نہ پوچھو لیکن جب مغفرت مانگو تو رحمت بھی مانگو۔ ’’رَبِّ اغْفِرْوَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ‘‘ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو سکھایا کہ ’’قُلْ‘‘ اے نبی! آپ فرمائیے، پڑھتے رہئے، اس وقت بھی پڑھئیے آئندہ بھی پڑھتے رہیے، تمام زندگی پڑھتے رہئے۔

15:49) رونا نہیں آتا رونے والی شکل بنالو اللہ تعالی کو اسی پر پیار آجائے گا

26:13) چوبیس گھنٹے کا گناہ۔۔

27:29) بڑی مونچھ پر وعید۔۔

28:49) عزت والا کون ہے؟

32:59) کفار کی نقل ہر معاملے میں کرنا جو جس قوم کی نقل کرے گا اسی کے ساتھ حشر ہوگا۔۔

38:02) جھوٹ بول کر سودا بیچنا ۔۔۔

39:08) ’’وَقُل رَّبِّ اغْفِرْ‘‘ اے ہمارے پالنے والے! ہم کو بخش دیجئے۔ ’’وَارْحَم‘‘ اور رحم بھی کردیجئے۔ ’’وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ‘‘ اور آپ بہترین رحٍ کرنے والے ہیں تو مغفرت کے بعد رحمت کو کیوں نازل فرمایا۔ اس کا جواب علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر روح المعانی میں دیا کہ مغفرت کے بعد رحمت کا ایک خاص ربط ہے۔

مغفرت کے معنی ہیں: ’’سَتْرُ الْقَبِیْحِ وَاِظْہَارُ الجَمِیْلِ‘‘ اللہ تعالیٰ معاف فرمادیتے ہیں تو اس کی بُرائیوں کو چھپادیتے ہیں اور نیکیوں کو ظاہر فرمادیتے ہیں اور رحمت کے معنی ہیں: ’’اَیْ تَفَضَّلْ عَلَیْنَا بِفُنُوْنِ الْاٰ لآئِ مَعَ اسْتِحْقَاقِنَا بِاَفَانِیْنَ الْعِقَابِ‘‘ اب ہمارے اوپر اے اللہ! طرح طرح کی نعمتیں برسادیجئے کیونکہ آپ نے ہمیں معاف کردیا، ہم کو بخش دیا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries