فجر  مجلس   ۲۱             مئی      ۴ ۲۰۲ء     :سر پر مربی کا سایہ :حضرت تھانوی ؒ                 !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام :مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

06:27) فجر میں جلدی آنے اور مسبو ق نہ ہونے سے متعلق نصیحت۔۔۔اصلاح کی فکر رکھنی چاہیے اور سر پر کسی مربی کا سایہ ہونا چاہیے۔۔۔

06:29) سر پر مُربی کے سایہ سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی ایک گھوڑے والی زبردست مثال۔۔۔

12:18) حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے ایک دیہاتی کے بیعت ہونے کا واقعہ۔۔۔

16:06) آخری سانس تک اصلاح کرانی ہے۔۔۔

23:42) چچا زاد،ماموں زاد بہنوں سے شرعی پردہ کتنا ضروری ہے؟ آج چچازاد اور ماموں زاد بہنیں کہتی ہیں کہ ارے بھئی! کیا پردہ کرتے ہو، بالکل مولوی بن گئے، بس دل کا پردہ رکھو، دل میں کوئی خیال نہ لاؤ، لو نہ دو دیکھ تو لو۔ یہ کون ہیں؟ یہ یتیم کرنے والے لوگ ہیں۔ ایسے لوگ چاہے عالم ہوں یا حافظ ہوں ان کا دین سلامت نہیں رہ سکتا، ان کے حال پر رونا آتا ہے کہ فقہ میں پڑھ چکے ہیں کہ نظر حرام ہے، نامحرم عورتوں کو دیکھنا حرام ہے لیکن جب کہا جاتا ہے کہ اپنے خاندان میں اعلان کردو کہ چچازاد بہنو! میری پھوپھی کی بیٹیو! میرے ماموں کی بیٹیو! میرے سامنے مت آؤ، تو ہمت نہیںہوتی، وجہ کیا ہے؟ کسی اللہ والے کی جوتیاںاٹھانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ جب قبر میں جنازہ اترے گا تب آنکھیں کھلیں گی لیکن اس وقت کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

28:51) کنجوس کبھی اللہ والا نہیں بن سکتا۔۔۔

37:15) اللہ والوں کےجوتوں میں پڑ جاؤ۔۔۔

39:23) گناہوں میں چین و سکون نہیں دوستو!چین نہیں پا سکو گے۔ میں اعلان کرتا ہوں اور یہ قرآن پاک کا اعلان ہے، حدیث پاک کا اعلان ہے کہ اللہ کو چھوڑ کر کتنے ہی حرام مزے لوٹ لو مگر چین نہ پاسکو گے، اللہ تعالیٰ کا کلام غلط نہیں ہوسکتا، خدا سے بڑھ کر کون سچا ہوگا؟ جو فرماتے ہیں کہ: ﴿ وَمَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِکْرِیْ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیْشَۃً ضَنْکًا ﴾ (سورۃ طٰہٰ : آیۃ ۱۲۴)

اگر مجھے ناراض اور ناخوش کرکے تم نے اپنےدل میں حرام خوشیاں درآمد کیں،امپورٹ کیں تو میں تمہاری زندگی کو کڑوی کردوں گا، جس کی زندگی کو خدا تلخ کردے اس کی زندگی کو کون شیریں کرسکتا ہے؟ جو خالق ِحیات یہ اعلان کررہا ہے کہ میں تمہاری زندگی کا پیدا کرنے والا ہوں اور قرآن میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ مجھے ناراض کرکے تم چین سے نہیں رہ سکتے ہو پھر وہ ظالم اور بےوقوف انسان ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ میں کچھ حرام مزے لوٹ لوںگا جیسے کوئی خارش میں کھجلانے سے مزہ لوٹتا ہے، تو یہ اصلی مزہ نہیں ہے، یہ خون کی خرابی سےہے، کوئی خون کی صفائی کی دوا پیو، انجکشن لگواؤ، ڈاکٹروں سے رجوع کرو، جب خون صاف ہو جائے گا تو کھجلانے کو خود ہی دل نہ چاہے گا، جب دل میں اللہ کا خوف آجائے گا، دل کی بیماری ،غفلت کا کینسر ٹھیک ہو جائے گا تو گناہ کرنے کو دل ہی نہ چاہے گا بلکہ گناہ کے وسوسے سے بھی پریشان ہو جائے گا، اگر گناہ کے تقاضے کا وسوسہ بھی آجائے گا تو خدا سے پناہ مانگنا شروع کردے گا کہ اے اللہ!بچائیے، اس وقت یہ کمبخت کہاں سے کالی بَلا آگئی۔

41:56) گرمی کے موسم میں پانی زیادہ پینا چاہیے۔۔۔

دورانیہ 42:03

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries