فجرمجلس   ۳۱              مئی      ۴ ۲۰۲ء     :روح سلوک   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

09:30) روحِ سلوک ہدایات برائے مہتممینِ مدارس نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مدارس کا مقصد محض پڑھنا پڑھانا نہیں ہے بلکہ اﷲ تعالیٰ کی محبت کا درد حاصل کرنا ہے۔ حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں ؎ دار العلوم دل کے پگھلنے کا نام ہے دار العلوم روح کے جلنے کا نام ہے۔۔

09:31) علماء اور طلباء کا حُلیہ کیسا ہونا چاہیے؟۔۔۔

10:25) مہتمم کو چاہیے کہ رات دن دعا کرے کہ ہمارے اساتذہ و طلباء سب سو فیصد اﷲ والے بن جائیں۔ ان کو تقویٰ خاص طور سے نظر کی حفاظت سکھائیے۔ ان کی نگرانی کا خاص اہتمام ہونا چاہئے۔ دارالاقامہ میں رات کو بھی معاینہ کرائیے اور ہر طرح ان کی اخلاقی نگہداشت کا خیال رکھیں۔ بڑے لڑکے چھوٹے لڑکوں سے ربط نہ رکھیں، اساتذہ بے ریش طلباء سے خصوصی تعلق نہ رکھیں مثلاً ’’اسپیشلسٹ‘‘ نہ بنیں کہ تم رات کو بھی ہم سے کچھ پڑھا کرو۔ جرائم کی ابتداء یہیں سے ہوتی ہے کہ میں آپ کو خصوصی طور پر کچھ زیادہ مشق کرانا چاہتا ہوں، رات کو مجھ سے پڑھا کرو اور کچھ پیر بھی دبادیا کرو۔ درس گاہ میں جو پڑھادیا بس ٹھیک ہے۔ کوئی خاص بات ہو تو درس گاہ میں ہی سب کے سامنے بتادے۔ خلوت مع الامارد جائز نہیں جیسے کسی اجنبیہ عورت کے ساتھ خلوت جائز نہیں ایسے ہی امرد کے ساتھ بھی جائز نہیں۔

11:27) مجدد ملت حضرت تھانوی کی امارد سے احتیاط مولانا شبیر علی صاحب نے جو حضرت کے بھتیجے اور خانقاہ کے مہتمم تھے حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کے پاس ایک امرد طالبِ علم کو کسی کام سے بھیجا۔ حضرت فوراً نیچے اُتر آئے۔ فرمایا کہ مولوی شبیر علی آئندہ سے کسی لڑکے کوجس کے ڈاڑھی مونچھ نہ ہو میرے پاس تنہائی میں مت بھیجا کرو اور اب اس زمانہ میں ڈاڑھی مونچھ کی بھی قید نہیں ہے، قربِ قیامت کا زمانہ ہے، اب چھوٹی چھوٹی ڈاڑھی اور مونچھ کے باوجود لوگ مبتلا پائے جارہے ہیں، اب سے دوسوسال پہلے علامہ شامی نے اس کا احساس کیا تھا جو اب مزید بڑھتا جارہا ہے، پچاس سال پہلے جو گناہ نہیں تھے اب دیکھو کتنے بڑھتے جارہے ہیں۔

علامہ شامی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں: {اِنَّ بَعْضَ الْفُسَّاقِ یُقَدِّمُ ذَا اللِّحْیَۃِ الْقَلِیْلَۃِ عَلَی الْاَمْرَدِ الْحَسَنِ} یعنی بعض فساق امرد حسین پر تھوڑی تھوڑی ڈاڑھی والے کو ترجیح دیتے ہیں۔ لہٰذا اﷲ سبحانہ تعالیٰ کے ارشادات و احکام کوکبھی کبھی سنایا جائے اس میں شرم و حیاء نہیں کرنی چاہیے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایسے احکام سنانے میں شرم معلوم ہوتی ہے۔ اگر یہ ایسی شرم کی بات تھی تو اﷲ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کیوں نازل فرمایا۔ شرم تو وہ ہے جو گناہ کرنے سے روک دے۔

ملا علی قاری لکھتے ہیں: { فَاِنَّ حَقِیْقَۃَ الْحَیَائِ اَنَّ مَوْلاَ کَ لاَ یَرَاکَ حَیْثُ نَھَاکَ} (المرقاۃ، کتابُ الصلوۃ،ج:۱،ص:۱۳۵،دارالکتب العلمیۃ) شرم کی حقیقت یہ ہے کہ تیرا مولیٰ تجھے گناہ کی حالت میں نہ دیکھے۔ بعض طلباء جب ہمارے یہاں سے بعض دوسرے مدرسوں میں گئے تو کہا کہ یہاں جو تقویٰ کا اہتمام تھا وہ اب ہم کو نہیں ملتا۔۔

17:05) گناہ کے مدارج و منازل اور گناہ کے بھی مدارج اور منازل ہیں۔ اگر کسی کو گناہ میں صرف ایک آنہ مزہ آرہا ہے تو وہ بھی زہر ہے۔ اﷲ تعالیٰ سے یہی دعا کرو کہ اے خدا آپ کی ناخوشی کی راہوں سے ایک ذرّہ خوشی سے بھی ہم پناہ مانگتے ہیں کیونکہ یہ خوشی خلافِ عبدیت ہے، شرافتِ بندگی کے خلاف ہے کہ جس خدا نے ہم کو پیدا کیا اور پالااس پالنے والے کی ناخوشی کی راہوں سے ہم خوش ہورہے ہیں، یہ کون سی وِلایت اور اﷲ تعالیٰ کی دوستی کا یہ کون سا مقام ہے؟

اس لئے اصل دوستی یہ ہے کہ دل کی ہر وقت نگرانی کیجئے کہ دل میں اﷲ تعالیٰ کی ناخوشی کی راہوں سے کوئی خوشی تو نہیں آرہی ہے۔ جو دل کی نگرانی کرے گا تو اس کے جسم کی نگرانی اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ اس شخص سے گناہ نہیں ہوسکتے جو اپنے دل کی نگرانی کرتا ہے کیونکہ قلب بادشاہ ہے اور اعضائے جسم اس کی رعایا اور ماتحت ہیں تو جب قلب گناہ سے محفوظ رہے گا تو جو اس کے ماتحت ہیں وہ اس کے تحت میں رہیں گے اور اسی کا نام تزکیہ ہے کہ قلب و جسم گناہوں کی نجاست سے پاک ہوجائیں۔

20:17) نفسِ امّارہ کے شرور سے تحفظ کا طریقہ جن پر حق تعالیٰ کی رحمت کا سایہ ہوتا ہے، وہ نفسِ امارہ کے شر سے محفوظ ہوتے ہیں۔ تصوف کے اس مسئلہ کی دلیل کیا ہے؟ یعنی وہ بندہ جس پر حق تعالیٰ کی رحمت کا سایہ ہو اس کو نفس کے شرور سے تحفظ مل جاتا ہے اس کی دلیلِ شرعی کیا ہے؟ نصِ قرآن ہے: { اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَۃٌ م بِالسُّوٓئِ اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّی }۔۔۔

25:48) مجلسِ ذکر۔۔۔

دورانیہ 36:48

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries