سفر اسکردو:  عصر بیان یکم جون      ۴ ۲۰۲ء     :کسی بھی گنہگار کو حقیر نہ سمجھیں      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:جامع مسجد جعفر آباد اسکردو

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

الحمدللہ پیارے شیخ دامت برکاتہم دن ڈھائی بجے اسکردو پہنچ گئے جہاں وہاں کے مقامی علماء کرام اور دیگر حضرات موجود تھے حضرت والا دامت برکاتہم کی عادت مبارکہ ہےساتھیوں کی رعایت سے اندر لاؤنج میں ہی سامان کا انتظار فرماتے ہیں لیکن اندر رش زیادہ تھا جگہ کم تھی تو حضرت والا دامت برکاتہم باہر تشریف لے آئے ، علماء کرام سے ملاقات ہوئی پھر ایک وہاں کے عملے کے اسرار پر ان کے دفتر تشریف لے گئے تاکہ ساتھی آجائیں تو رہائش گاہ کے لئے تشریف لے جائیں، حضرت والا دامت برکاتہم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی عجیب قدرت اتنے اونچے اونچے پہاڑ،اسکے بعد اس قدر خوبصورت بستیاں دیکھنے میں آئیں۔

ماشاءاللہ جہاز سے حضرت والا دامت برکاتہم کے ساتھ بارہ احباب جہاز سے گیارہ احباب گاڑیوں سے پانچ احباب خانیوال سے اور دس احباب بس کے ذریعے سے اور مزید پانچ احباب گاڑی کے ذریعے آ رہے ہیں یہاں موسم دن کو بیس ڈگری اور شام میں چھ ڈگری یعنی کافی ٹھنڈا ہے۔۔ حضرت والا دامت برکاتہم تین بجے ائیر پورٹ سے روانہ ہوئے ساڑھے تین بجے مدرسہ علوم الاسلامیہ اسکردو پہنچ گئے اور تیاری فرما کر جماعت سے نماز ادا فرمائی مختصر قیلولہ فرما کر عصر میں ایک مسجد جامع مسجد جعفر آباد تشریف لے گئے جہاں عصر بعد مختصر اور جامع بہت ہی اشکبار آنکھوں سے بیان فرمایا۔

بعد عصر جامع مسجد جعفر آباد اسکردو بہت ہی اشکبار آنکھوں سے بیان چند نکات۔ اپنے بچوں کی بنیاد میں اسلام ڈال دیں پھر کہیں بھی جائے گا انشاء اللہ اللہ تعالی کا وفادار بن کر رہے گا۔ کسی بھی گناہ گار کو حقیر نہ سمجھیں واقعات ۔۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا واقعہ۔ کسی کی امید نہ توڑنے پر مختلف مضامین۔ پہاڑ اللہ تعالی کی نشانی ہے۔۔

دعا۔۔

دورانیہ 44:50

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries