سفر اسکردو:  عصر بیان ۲   جون      ۴ ۲۰۲ء     :درد بھری نصیحتیں      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

چند نکات۔

صبح گیارہ بجے دوسرے علاقے خپلو جو سیاچن کی طرف ہے وہاں کے لئے روانہ ہوئے۔

راستے میں اسکردو کے میزبان جناب مفتی سرور صاحب دامت برکاتہم سے مختلف موضوعات پر دین کی بات چلتی رہی۔

حضرت والا دامت برکاتہم خپلو کے قریب ایک گاؤں براء میں پہنچے جہاں مقامی علماء کرام منتظر تھے اس میں کچھ علماء کرام ایسے تھے جو 2008میں حضرت والا دامت برکاتہم کے بیانات میں شریک ہوتے تھے

حضرت والا سے مل کر خوشی میں رونے لگے حضرت والا دامت برکاتہم نے نماز ادا فرما کر کھانا تناول فرمایا پھر کچھ وقت علماء کرام علاقے کے حالات بتاتے رہے کن کن حالات میں علماء نے کام کیا۔ اور تبلیغی جماعت نے کن کن مصائب میں یہاں کام کیا، اس کے بعد حضرت والا دامت برکاتہم نے آرام فرمایا

کیونکہ راستہ پرکھٹن تھا تھکاوٹ کافی زیادہ تھی۔ پھر عصر بعد اور مغرب بعد مسجد میں بیان کی ترتیب تھی تبلیغی جماعت اور مقامی علماء کرام موجود تھے۔ بہت ہی درد بھری نصیحتیں۔ چالیس منٹ بیان فرما کر رہائش گاہ جہاں چائے کا انتظام تھا تشریف لے گئے اور چائے کے دوران بھی دین کی باتیں چلتی رہیں۔

پھر مغرب کے لئے جامع مسجد فاروقیہ واپس تشریف لے آئے کسی جگہ بھی نیٹ ورک کے سگنل نہیں تھےاس وجہ سے یہ بیانات لائیو نہ ہو سکے

دورانیہ 38:59

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries