سفر اسکردو:  مغرب  بیان ۳    جون      ۴ ۲۰۲ء     :حیاء کی حقیقت        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:جامع مسجد امہات المومنین پڑی بنگلہ نزد گلگت

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت والا دامت برکاتہم صبح 10:50 پر خپلو سے اسکردو کے لئے روانہ ہوئے

راستے میں دین کی باتیں فرماتے رہے۔ الحمدللہ حضرت والا دامت برکاتہم 1:10 پر خیریت سے اسکردو پہنچ گئے پھر یہاں سے ساڑے تین بجے پڑی بنگلہ جو گلگت کے قریب ہے وہاں کے لئے روانگی ہے۔۔

حضرت والا دامت برکاتہم 3:50 بجے اسکردو سے پڑی بنگلہ گلگت کے لئے روانہ ہونے لگے تھے تو کچھ حضرات نے بیعت کی درخواست کی حضرت والا دامت برکاتہم نے بیعت فرمایا جس میں ا سکردو کے میزبان جناب مفتی سرور صاحب بھی تھے حضرت والا دامت برکاتہم نے رابطہ کیسے مضبوط رکھا جائے طریقہ ارشاد فرمایا ۔ 

پھر مدرسے کے اساتذہ کرام سے ملاقات فرما کر روانہ ہوئے راستے میں ایک مدرسے میں دعا فرمائی۔ راستے میں بہت اونچے اونچے پہاڑ اور ساتھ میں جوش سے دریا بہہ رہا تھا کچھ پہاڑوں پر برف جمی ہوئی تھی جو آبشار کی صورت میں بہہ رہی تھی۔ راستے میں عصر کا وقت ہوا تو نماز ادا فرما کر حسین مناظر دیکھنے کے وقت کی سنت کی دعا پڑھیں اور ساتھیوں کو پڑھائی۔

پھر فرمایا کہ دنیا کہ مناظر ایسے ہیں تو جنت کیسی ہو گی ، پہاڑ کس طرح اللہ تعالیٰ نے بنائے اللہ تعالی کی مخلوق میں غور کرنے کے متعلق نصائح۔ پھر حضرت والا دامت برکاتہم کے صاحبزادے مفتی فرحان صاحب کا اتوار کو ہونے والا درس قرآن سنا ، گاڑی میں ہی چائے نوش فرمائی مغرب کا وقت ہوا تو ایک پٹرول پمپ پر جماعت سے نماز ادا فرمائی پھر کچھ دیر بعد گلگت کے قریب پڑی بنگلہ پہنچے جہاں احباب منتظر تھے

خانقاہ کا اصل مقصد۔ اسمارٹ فون کے نقصانات ۔ حیاء سے متعلق احادیث ۔ غیبت کا مضمون ۔ اخلاق کے متعلق۔ بیویوں کے حقوق۔ گناہ گاروں کو حقیر نہ سمجھیں۔ حضرت سلطان ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کا ایک نوجوان کی قے صاف کرنا۔ سنتوں پر عمل کے متعلق۔ معافی کا مضمون۔ دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries