سفر اسکردو:  فجر  ۵      جون      ۴ ۲۰۲ء     :جذب کے درد بھرے واقعات             !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام: جامع محمدی مسجد گلگت

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد مغرب بہت اہم اور جامع بیان ہوا۔۔بیان کے بعد عشاء نماز وہیں ادا کی گئی۔۔ بعد عشاء بڑی تعداد میں علماء کرام تھے اور اشرف المدارس کے پرانے فاضلین بھی تھے مجمع کافی تھا لیکن حضرت والا دامت برکاتہم نے سب سے معانقہ فرمایا اسکے بعد کچھ حضرات نے بیعت کی درخواست کی جس میں علاقے کے اکابر علماء بھی تھے،سوا دس بجے حضرت والا دامت برکاتہم رہائش گاہ مدرسہ جامعہ اسلامیہ نصرت الاسلام پہنچ گئے تھے۔۔

بروز منگل بعد عشاء کھانے کے بعد مقامی علماء کرام اور احباب کرام جمع ہو گئے حضرت والا دامت برکاتہم نے بری دوستی ،نظر کی حفاظت ،اور عدالتی فیصلوں میں کس طرح شریعت کے حساب سے فیصلے کرنے چاہیے نصائح ارشاد فرمائیں ۔۔

پھر حضرت والا دامت برکاتہم نے کچھ ساتھیوں کے فون آئے ہوئے تھے تین دن سے سگنل نہ ہونے کی وجہ سے بات نہ ہو پائی تھی ان سے بات فرمائی ایک بجے کے بعد آرام فرمایا۔

بعد از فجر جامع محمدی مسجد گلگت۔ چند نکات۔۔ شروع میں تصویر کے متعلق۔ جذب کا مضمون۔ دنیا کے متعلق۔ جگہ جی لگانے کی یہ دنیا نہیں ہے۔ تین چٹان کے بیچ میں کیڑے کا سبز پتہ کھانا۔ شاہی رحم کی اللہ تعالیٰ سے بھیک مانگنا چاہیے۔

حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا جذب۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرنے والے کا عبرتناک انجام۔ حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کا جذب۔ اللہ تعالی نے ہی پیدا کیا پھر ان کو خوش کر کے زندہ رہنا چاہیے ؟ یا ناراض کر کے؟حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نقل کرنی چاہیے بہت ہی اشکبار آنکھوں سے روتے ہوئے آواز بند ہو گئی۔ حضرت ابو مسلم خولانی رحمۃ اللہ علیہ ۔ حضرت جگر مرادآبادی رحمۃ اللہ علیہ کا جذب۔ داڑھی کے متعلق۔

دورانیہ 1:09:40

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries