عشاء  مجلس ۱۴      جون      ۴ ۲۰۲ء     :سنت کی اتباع  عادتِ ثانیہ بن جائے             !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:52) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی سنتوں کی اتباع پر مضمون بیان ہوا۔۔۔

02:52) سنت کی اِتباع عادتِ ثانیہ بن جائے۔۔۔

05:19) سنت کے دریا میں ڈوب جائیں۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ کہ دو چیزیں جس کو حاصل ہوجائیں اس کے اندھیرے بھی اُجالے ہوجائیں گے ایک اِتباع سنت اور دوسری رضائے شیخ۔۔۔

07:26) ہدیہ دینے والے پر خوشی کا اظہار سنت ہے دیکھو! اگر انسان اپنا کوئی عمل ظاہر کرے تو وہ رِیا ہے، دِکھاوا ہے، گناہ ہے مگر شیخ اگر اپنے مرید کے عمل کو ظاہر کردے تو یہ سنت سے ثابت ہے چنانچہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے جہاد میں حضرت سیدنا عثمان رضی اﷲ عنہٗ کے چندے کو جیب میں چھپا کے نہیں رکھا بلکہ ایک ہاتھ میں لے کر دوسرے ہاتھ میں پلٹا اور اظہارِ خوشی کیا اور دعا دی کہ اے اﷲ! میں عثمان سے خوش ہوگیا تو بھی عثمان سے راضی ہوجا۔

تو معلوم ہوا کہ چندہ دینے والے پر خوشی ظاہر کرنا بھی سنت ہے اور اس کو دعا دینا بھی سنت ہے اور اگر اس کا اظہار کردیا جائے تو یہ بھی سنت ہے۔ یہ اس لیے بتا رہا ہوں کہ میں افریقہ آیا ہوں تو اﷲ تعالیٰ نے میرے ایک دوست کو کرایہ دینے کی توفیق دی ہے، آپ سب ان کے لیے دعا کرو کہ اﷲ تعالیٰ ان کا یہ عمل قبول فرمائے اور انہیں جتنے دشمن ستا رہے ہیں وہ سب نیست و نابود اور برباد ہوجائیں اور ان کو عافیت نصیب کر دیجئے۔

12:10) ہر کام میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع کی فکر کریں۔۔۔

14:13) شیخ سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات بیان ہوئے۔۔۔

21:15) حالات اور آدابِ شیخ میں افراط و تفریط:۔۔۔

28:26) طالب کے لیےشیخ کی مجلس میں بیٹھنے کا ادب۔۔۔

31:34) شیخ کی مجلس کے علاوہ مجلس لگانا۔۔۔

33:21) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

دورانیہ 35:16

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries