عشاء  مجلس ۱۷       جون      ۴ ۲۰۲ء     : اتباع سنت کی اہمیت               !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:33) اِتباعِ سنت سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات: مولانا مصطفی کامل سلّمہ ابنِ مولانا ممتاز الحق صاحب جو امریکا سے حضرت والا کی صحبت میں کچھ عرصہ رہنے کے لیے آئے ہیں۔ حضرت والا کے یہ اشعار پڑھ رہے تھے: بس مرے دل میں تیری محبت رہے زندگی میری پابندِ سنت رہے حضرت والا نے ارشاد فرمایا کہ بس مِرے دل میں تیری محبت رہے سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی محبت میرے دل میں ہمیشہ رہے لیکن محبت کی علامت کیا ہے؟ اتباع سنت کی توفیق! جس میں اتباع سنت نہیں اس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت بھی نہیں ہے۔

04:34) اللہ تعالیٰ کی محبت کی علامت یہ ہے کہ اتباع سنت کا لالچی ہو۔ جس کو اتباع سنت کی لالچ نہیں ہے وہ اللہ تعالیٰ کی محبت کا لالچی بھی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے کہ اگر تم میری محبت چاہتے ہو تو میرے رسول کی محبت کرو۔ مَیں تو عالم غیب میں ہوں، تم مجھے دیکھ نہیں رہے ہو لیکن میرے رسول کو تو تم دیکھ رہے ہو۔ جب میرے رسول کی تمہیں محبت ہوگی تب ہی تو میری محبت ہوگی۔ تم رسول اللہ کے کہنے سے بغیر دیکھے مجھ پر ایمان لائے ہو تو اس میں کیا تعجب ہے۔ ماں کے کہنے سے باپ پر یقین لاتے ہو، ماں کہہ دیتی ہے کہ یہ تمہارے ابو ہیں تو اس پر یقین آجاتا ہے حالاں کہ ماں جھوٹ بول سکتی ہے، اس کے قول میں کذب کا امکان ہے، جھوٹ بولنے کا احتمال ہے لیکن پھر بھی ماں کی محبت پر اتنا اعتماد ہے کہ تم بغیر دلیل کے باپ کو تسلیم کرلیتے ہو، ماں سے نہیں پوچھتے کہ کیا دلیل ہے کہ یہ میرا باپ ہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیوں دلیل چاہتے ہو؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے نبی ہیں، جھوٹ نہیں بول سکتے، جھوٹ بولنا ان کے لیے محال ہے، نبی معصوم ہوتا ہے، سچا ہوتا ہے۔ پھر مکہ والوں نے چالیس سال تک دیکھا کہ خدا کا رسول بالکل سچ بولتا ہے، امانت میں خیانت نہیں کرتا، مکہ والوں کے دلوں پر اللہ نے اپنے رسول کی صداقت اور امانت کا سکہ بٹھادیا اور ان کی زبان سے کہلوادیا ھٰذا صَدُقٌ اَمِینٌ محمد صلی اللہ علیہ وسلم بالکل سچے اور امانت دار ہیں اسی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو بتایا ذَالِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمْ یہ ہے تمہارا اللہ جو تمہارا رب ہے۔

09:15) بے حیائی فحاشی اور عُریانی کا سیلاب۔۔۔

16:55) اِتباعِ سنت کی اہمیت۔۔۔

38:45) نفس کی حرام خواہشات کو پورا نہیں کرنا۔۔۔

42:31) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

دورانیہ 43:31

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries