عشاء مجلس ۲۴       جون      ۴ ۲۰۲ء     : سنت کی اتباع کی اہمیت                          !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:13) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی اِتباع کتنی ضروری ہے؟اللہ تعالیٰ کے بعد آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا درجہ ہے۔۔۔

04:14) اللہ تعالیٰ کے نام کا مزا۔۔۔

07:12) اکڑ انسان کو تبا ہ کردیتی ہے۔۔۔

08:48) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی سنت کی اِتباع کی اہمیت۔۔۔

15:31) حرام عشق کا انجام۔۔۔

27:42) حرام عشق کا رُخ بس مولا کی طرف موڑ لیں۔۔۔

30:56) والدین کے حقوق۔۔۔

34:51) شیخ سے مناسبت سے متعلق ایک مثال کہ شیخ کو کیسا ہونا چاہیے؟۔۔۔

42:15) محبت کی دو قسمیں معلوم ہوا کہ ہر محبت اﷲ کے یہاں مقبول نہیں۔ محبت کی دو قسمیں ہیں ایک محبت مقبول اور ایک محبت مردود یعنی غیر مقبول جیسے عصر کی نماز کے بعد کوئی نفل پڑھے، بخاری شریف کی حدیث میں سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ عصر کی نماز کے بعد کوئی نفل جائز نہیں۔

اگر کوئی یہ کہے کہ بھئی! ہمیں تو اللہ میاں سے محبت کرنی ہے اور وہ اخلاص کے ساتھ دروازے بند کرکے نفلیں پڑھے اور اخلاص بھی اتنا کہ اسے نہ بیوی بچے دیکھ رہے ہیں، نہ کوئی مخلوق دیکھ رہی ہے، خالص اللہ کے لیے نفلیں پڑھ رہا ہے مگر رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی وجہ سے نہ اس کا اخلاص قبول، نہ اس کے نفل قبول لہٰذا ثابت ہوا کہ اللہ پاک کی محبت اتباعِ سنت کے ذریعہ ملتی ہے۔

دورانیہ 44:16

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries