فجر مجلس ۲۶       جون      ۴ ۲۰۲ء     : شیخ بہت بڑی نعمت ہے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

07:23) شیخ کے حقوق،شیخ بہت بڑی نعمت ہے۔۔۔

07:24) حضرت والا رحمہ اللہ کے ساتھ کچھ اسفار ہوئے ان کا ذکر۔۔۔شیخ کے ساتھ چپک کر رہنا چاہیے کسی بھی وقت اللہ تعالیٰ کا فضل ہوسکتا ہے۔۔۔

20:03) حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کے سگے بھانجے،مولانا ظفر عثمانی رحمہ اللہ کے بھائی، مولانا سعید احمد عثمانی مرحوم بہت عمدہ تقریر کرتے تھے،بالکل حکیم الامت رحمہ اللہ کی نقل ہوتی تھی کہ اگر چہرہ چھپا دیا جائے تو معلوم ہو کہ مولانا اشرف علی تھانوی تقریر کر رہے ہیں۔ایک مرتبہ سہارنپور میں ان کی تقریر ہوئی۔

لوگوں نے آکر حضرت کو اطلاع کی کہ آج مولوی سعید میاں کی غضب کی تقریر ہوئی،حضرت سمجھ گئے کہ صاحبزادے پر کچھ شان آگئی ہوگی۔مجلس میں آتے ہوئے ان کا پائوں ذرا سا کسی کے لگ گیا،بس حضرت برس پڑے کہ بڑے نالائق ہو،بے وقوف ہو، نظر نہیں آتا، دیکھ کر نہیں چلتے۔بڑے بڑے علماء موجود تھے،انہوں نے عرض کیا حضرت!غلطی تو معمولی سی تھی، پھر اتنا زیادہ آپ نے ڈانٹا؟فرمایا کہ مولوی سعید نے تقریر اتنی عمدہ کی تھی کہ ان کا نفس تعریفیں سُن سُن کر موٹا ہوگیا ہوگا،میں نے اس پھوڑے کا علاج کیا ہے،ان کے عجب و کبر کو دور کرنے کے لئے میں نے ذرا سی غلطی پر بلا ضرورت ڈانٹا ہے تاکہ بڑائی کا گردا جھڑ جائے۔

26:43) اکڑ والوں کو اللہ نہیں ملتے۔۔۔

31:35) ایک شخص کے بدلنے کا واقعہ جو حضرت والا رحمہ اللہ کے پاس پہلی مرتبہ آئے تھے۔۔۔

35:37) کسی کو حقیر مت سمجھیں ایک شخص کی توبہ کا واقعہ۔۔۔

41:00) غیروں کی نقل ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نقل کی فکر نہیں یہ صرف نفس کی غلامی ہے۔۔۔

43:15) ہمارے بزرگوں نے گنہگار سے نفرت کرنا نہیں سِکھایا۔۔۔

44:28) داڑھی کی حدود۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries