عشاء مجلس ۲۹       جون      ۴ ۲۰۲ء     :خوف شکستِ توبہ عین عبدیت ہے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

01:45) ایک گناہ پر چار گواہ بنتے ہیں۔۔

04:33) توبہ کی چار شرطیں۔۔

12:32) سندھ کی ثقافت اسلام ہے۔۔۔

16:26) گناہ نہ کرنے کا پکا ارادہ نہ ہو خوفِ شکست توبہ اور عزمِ شکست توبہ کا فرق لیکن جب پکا ارادہ کرلوگے کہ اب یہ گناہ نہیں کروں گا تو شیطان ایک وسوسہ ڈالے گا کہ تم تو بارہا ایسی توبہ توڑچکے ہو، جب کوئی ایسی چیز سامنے آتی ہے جس کو دیکھنا منع ہے تو تم کو کچھ یاد نہیں رہتا، ماضی کی توبہ کا تصور بھی نہیں ہوتا تو اس کو یہ جواب دے دو کہ اس وقت میں پکی توبہ کررہا ہوں لیکن آیندہ کیا ہوگا؟ تو آیندہ کے لیے مجھے خوفِ شکست توبہ تو ہے مگر میں شکستِ توبہ کا عزم اور ارادہ نہیں رکھتا ہوں۔ خوفِ شکستِ توبہ اور ہے اور عزمِ شکستِ توبہ اور ہے۔

30:19) خوف ِشکستِ توبہ عین عبدیت ہے اس لئے یہ سبق سب لوگ یاد رکھیں، شیطان کا بہت بڑا دھوکہ اختر اس وقت حل کررہا ہے،ان شاء اللہ! کبھی شیطان آپ کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔جب گناہ سے توبہ کرو اور شیطان کان میں کہے کہ تم توبہ توڑ کر پھر یہ گناہ کروگے تو شیطان کو جواب دے دو کہ میں پکے ارادے سے توبہ کررہا ہوں کہ اب اللہ کو ناراض نہیں کروں گا لیکن جو تُو مجھے ڈرا رہا ہے اس کا خوف ہم کو بھی ہے لیکن خوف ِشکستِ توبہ اللہ کو محبوب ہے کہ بندہ اپنے عزمِ توبہ پر اعتماد نہیں کررہا ہے، میری استعانت پر اپنی عبادت کے وسائل کی بنیاد رکھ رہا ہے،یہ ہے اِیَّاکَ نَعْبُدُ کے بعد وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کی تفسیر۔

اللہ تعالیٰ نے سکھایا کہ جب تم کہو کہ ہم آپ ہی کی عبادت کرتے ہیں تو تم اپنی عبادت کی بنیاد اپنی طاقت پر نہ رکھو،میری استعانت طلب کرو۔ کہو وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کہ میری عبادت کا آغاز اور سرمایہ اور بنیاد اور اس کی بقاء اور اس کا ارتقاء سب کچھ آپ کی استعانت پر ہے۔لہٰذا اگر دل میں وسوسہ آئے کہ ہماری توبہ تو ٹوٹتی رہتی ہے تو خوف ِشکستِ توبہ قبول ِتوبہ کے لئے مضر نہیں ہے بلکہ عین بندگی ہے، عین عبدیت ہے، عین فنائیت ہے کہ میرا بندہ اپنے ارادوں کا سہارا ہی نہیں رکھتا، خوف ِشکستِ توبہ رکھتا ہے، ہمیں یہ خوف ہونا چاہیے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries